ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پیوش گوئل کی راہل گاندھی پر سخت تنقید، راہل گاندھی کوبتایا "نفرت کا سوداگر"۔

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کو ’’نفرت کا سوداگر ‘‘ قرار دے کر کہا ہے کہ الور موب لنچنگ پر مگرمچھ کے آنسو نہ بہائیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 24, 2018 09:18 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پیوش گوئل کی راہل گاندھی پر سخت تنقید، راہل گاندھی کوبتایا
وزیر خزانہ پیوش گوئل : فائل فوٹو۔

نئی دہلی:  گجرات کے وزیراعلی کی حیثیت سے وزیراعظم نریندرمودی کو کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے جہاں ’’موت کا سوداگر‘‘ کہا تھا وہیں آج ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے کانگریس کے صدر کو ’’نفرت کا سوداگر ‘‘ قرار دے کر کہا ہے کہ الور موب لنچنگ پر مگرمچھ کے آنسو نہ بہائیں۔


وہیں  دوسری طرف مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے بھی ٹوئٹ کے ذریعہ کہا ہے کہ راہل گاندھی ’گھٹیا سیاست‘ سےباز آئیں۔

پیوش گوئل نے ٹوئٹ کیا ہے کہ بس بہت ہوچکا آپ نفرت کے سوداگر ہیں۔ اسمرتی ایرانی نے لکھا ہے کہ راہل گاندھی کی فیملی نے 1984 میں بدترین قسم کے نفرت کی قیادت کی۔ بھاگلپور اور نیلی کے فسادات اور ایسے ہی دوسرے واقعات سے بھی انہوں نے گاندھی فیملی کو جوڑا اور کہا کہ اس طرح کی گھٹیا سیاست شرمناک ہے۔

اس سے قبل راجستھان کے الور میں موب لنچنگ کے تازہ واقعہ پر نریندر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج کہا ہے کہ یہ واقعہ ’’مودی کے بربریت پسند نئے ہندوستان‘‘ کو بے نقاب کرتا ہے۔


 
First published: Jul 24, 2018 12:00 AM IST