ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سوئس بینک میں کس کا کتنا پیسہ ، اگلے سال تک معلوم ہوجائے گا : پیوش گوئل

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج کہا کہ سوئٹزر لینڈ میں ہندوستانیوں کے ذریعہ جمع کرائے گئے کالے دھن کے تمام اعدادو شمار اگلے سال تک ملیں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 29, 2018 06:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سوئس بینک میں کس کا کتنا پیسہ ، اگلے سال تک معلوم ہوجائے گا : پیوش گوئل
پیوش گوئل ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی : مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج کہا کہ سوئٹزر لینڈ میں ہندوستانیوں کے ذریعہ جمع کرائے گئے کالے دھن کے تمام اعدادو شمار اگلے سال تک ملیں گے۔ مسٹر گویل کا یہ بیان اایسے وقت میں آیا ہے جب سوئٹزرلینڈ نے کل ایک رپورٹ جاری کی ، جس کے مطابق سال2017میں ہندوستانیوں کے ذریعہ اس کے یہاں جمع کی گئی رقم پچاس فیصد سے زیادہ بڑھ کر سات ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہوگئی ہے۔

مسٹر گوئل نے نامہ نگاروں سے کہا کہ حکومت کے پاس تمام معلومات ہیں اور اگر کوئی بھی شخص قصور وار پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اس وقت کسی بھی شخص کے پاس ملک سے باہر روپے جمع کرانے کی ہمت نہیں ہے او ریہ حکومت کی سخت محنت سے ممکن ہوسکا ہے۔

مسٹر گویل نے کہا کہ ہندوستان او رسوئٹزرلینڈ کے درمیان ایک معاہدہ ہے ، جس کے تحت اس نے ہندوستان اور کچھ دیگر لوگوں کے ذریعہ دی گئی معلومات کی بنیاد پر غیر ملکی کسٹمرس کے بارے میں اطلاعات دوسروں سے شریک کرنا شروع کردیا ہے۔انہوں نے کل جاری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پر ابھی کالا دھن یا غیرقانونی لین دین کا خدشہ ظاہر کرنا درست نہیں ہے۔

First published: Jun 29, 2018 06:02 PM IST