ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مودی کابینہ میں توسیع : پیوش گوئل ہوں گے نئے وزیر ریل ، سریش پربھو نے ٹویٹ کرکے کہا : شکریہ

وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں آج رد و بدل اور توسیع کی گئی ہے ۔ نو نئے جہروں کو شامل کیا گیا ہے تو چار وزرا کو ترقی دی گئی ہے ۔

  • Share this:
مودی کابینہ میں توسیع : پیوش گوئل ہوں گے نئے وزیر ریل ، سریش پربھو نے ٹویٹ کرکے کہا : شکریہ
وزیر خزانہ پیوش گوئل : فائل فوٹو۔

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں آج رد و بدل اور توسیع کی گئی ہے ۔ نو نئے جہروں کو شامل کیا گیا ہے تو چار وزرا کو ترقی دی گئی ہے ۔ ترقی دئے جانے والوں وزرا میں مختار عباس نقوی ، پیوش گوئل ، نرملا سیتا رمن ،اور دھرمیندر پردھان شامل ہیں ۔


ذرائع کی مانیں تو پیوش گوئل کو ترقی دے کر وزارت ریل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ تاہم فی الحال ابھی اس کا رسمی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ مگر موجودہ ریل وزیر سریش پربھو نے ٹویٹ کرکے لوگوں کو نیک خواہشات کااظہار کیا ہے ، جس سے اس بات کو پوری طرح تقویت مل رہی ہے پربھو کی وزیر ریل کی حیثیت سے چھٹی ہوگئی ہے ۔


دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے چہروں کو مبارک باد دی ہے ۔ انہوں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نئے وزرا کے کونسل میں شامل ہونے سے فائدہ ملے گا ۔








First published: Sep 03, 2017 12:20 PM IST