مرکزی حکومت کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لیے مسلسل کوششں کر رہی ہے۔ حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے کئی اسکیمیں چلا رہی ہے۔ جس میں ایک اسکیم 'پی ایم کسان ایف پی او اسکیم' (PM Kisan FPO Scheme) ہے۔ اس اسکیم کے تحت حکومت ملک بھر کے کسانوں کو نیا زرعی کاروبار شروع کرنے کے لیے 15 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ پی ایم کسان ایف پی او اسکیم کا مقصد کسانوں کو خود انحصار بنا کر معاشی بحران سے نجات دلانا ہے۔
اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے لیے کسانوں کو مل کر ایک تنظیم یا کمپنی بنانی ہوگی جس میں کم از کم 11 کسان ہونے چاہئیں۔ اس اسکیم کا فائدہ صرف پی ایم کسان کے مستفیدین کو ہی ملے گا۔ اس کے ذریعے کسان کھیتی سے متعلق آلات یا کھاد، ادویات اور بیج جیسی چیزیں خرید سکیں گے۔ معلومات کے مطابق حکومت کا 2023-24 تک 10 ہزار ایف پی او بنانے کا ہدف ہے۔ چلیے جانتے ہیں کہ حکومت کی اس اسکیم کا کیسے لے سکتے ہیں فائدہ…
جانیں کیسے کریں اپلائی؟1. پی ایم کسان ایف پی او اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے لیے، کسانوں کو فارمرز پروڈیوسر آرگنائزیشن کا رجسٹریشن کرانا ہوگا۔
2. اس کے لیے انہیں (e-NAM Portal) www.enam.gov.in پر جا کر اندراج کرانا ہوگا۔
3. اس کے علاوہ کسان (e-NAM mobile app) کے ذریعے بھی ایف پی او (FPO) کا رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
4. دوسری طرف، اگر آپ چاہیں تو، آپ قریبی e-NAM منڈی جا کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
ان دستاویزات کی پڑے گی ضرورترجسٹریشن کے لیے FPO کے منیجنگ ڈائریکٹر (MD) یا چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) یا منیجر (Manager) کا نام، پتہ، ای میل آئی ڈی اور رابطہ نمبر فراہم کرانا ہوگا۔ ساتھ ہی ان سے متعلق دستاویزات بھی دینے ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایف پی او کے اعلیٰ افسر کی بینک تفصیلات بھی فراہم کرانی ہوں گی۔ ان میں بینک کا نام، برانچ، اکاؤنٹ نمبر اور IFSC کوڈ شامل ہیں۔
کب آئے گی پی ایم کسان کی 14ویں قسط؟حکومت کی طرف سے پی ایم کسان 14ویں قسط کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ یہ اپریل 2023 اور جولائی 2023 کے درمیان ریلیز ہوگی کیونکہ آخری قسط 26 فروری 2023 کو جاری کی گئی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔