پی ایم مودی نے تریپورہ میں کئی پروجیکٹوں کا کیا آغاز، صفائی کی عوامی تحریک پر دی مبارکباد
وزیر اعظم نریندر مودی فائل فوٹو
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ میں پچھلے 8 سال میں کئی قومی شاہراہیں بنائی گئی ہیں۔ بہت سے دیہی علاقے بھی سڑکوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہماری ڈبل انجن والی حکومت کی توجہ فزیکل، ڈیجیٹل کے ساتھ ساتھ سماجی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز تریپورہ میں 4,350 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف اہم اقدامات کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد بھی رکھا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ہماری توجہ تریپورہ کی ہمہ جہت ترقی پر ہے۔ آج شروع کیے گئے پروجیکٹ ریاست کی ترقی کی رفتار کو تقویت دیں گے۔ میں مبارکباد دیتا ہوں کہ میری ماؤں کو اب لاکھوں کے گھر مل رہے ہیں۔ تریپورہ میں ڈبل انجن کی حکومت ہے، اس سے پہلے صرف الیکشن کے دوران تریپورہ پر بات ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ جب تشدد ہوا تو تریپورہ کا حوالہ دیا گیا۔ اب چیزیں بدل گئی ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ میں پچھلے 8 سال میں کئی قومی شاہراہیں بنائی گئی ہیں۔ بہت سے دیہی علاقے بھی سڑکوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہماری ڈبل انجن والی حکومت کی توجہ فزیکل، ڈیجیٹل کے ساتھ ساتھ سماجی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر ہے۔ اس دوارن لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جب انہوں نے اتوار کو تریپورہ کے اگرتلہ میں روڈ شو کیا۔ یہ بھی پڑھیں:
اس سے پہلے دن میں وزیر اعظم نریندر نے میگھالیہ کے شیلانگ میں شمال مشرقی کونسل کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کی۔ مرکزی وزراء امت شاہ اور جی کشن ریڈی اور تمام شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے بھی تقریبات میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مرکز کے کاموں کی ’ذہنیت میں تبدیلی‘ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کی حکومت نے پچھلے آٹھ سالوں میں شمال مشرق کی ترقی کی راہ میں آنے والی کئی رکاوٹوں کو ’ریڈ کارڈ‘ دکھایا ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔