ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کا خواتین کی طاقت کو سلام

نئی دہلی۔ صدر رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے خواتین کی طاقت کو سلام کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 08, 2018 11:51 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کا خواتین کی طاقت کو سلام
صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی : فائل فوٹو۔

نئی دہلی۔ صدر رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے خواتین کی طاقت کو سلام کیا۔  كووند نے ٹویٹ کر کے کہا،’’ ہندوستان اور پوری دنیا کی عورتوں کو عالمی یوم خواتین مبارک۔ خواتین معاشرے کو استحکام فراہم کرتی ہیں۔ وہ خاندان اور ملک کے لئے سرچشمہ ہیں۔ آئیے، ہم ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کریں جس میں ہر عورت اچھا مستقبل کے خواب دیکھے اور انہیں اس کی تعبیر ملے‘‘۔


وزیر اعظم  مودی نے ٹویٹ کر کے کہا’’یوم خواتین کے موقع پر خواتین کی طاقت کو صدہا سلام۔ ہمیں ہماری ناری شکتی کی کامیابیوں پر انتہائی فخر ہے‘‘۔ وزیر اعظم نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ اپنی حیرت انگیز کامیابیوں سے بہت سی خواتین نے انسانی تاریخ میں ناقابل فراموش نقوش چھوڑی ہیں۔ وہ کئی نسلوں کے لئے ترغیب وتحریک کی سرچشمہ رہیں گی۔ انہوں نے کہا’’ آپ سب سے درخواست ہے کہ 'شی انسپايرئز' ہیش ٹیگ سے ان عورتوں کے بارے میں لکھیں جس نے بھی آپ کی حوصلہ افزائی کی ہو‘‘۔


 مودی نے اس ہیش ٹیگ سے لکھا -’’چھتیس گڑھ کی 106 سالہ کنور بائی نے بیت الخلا بنانے کے لئے اپنی بکریاں بیچ دیں۔ سوچھ بھارت ابھیان میں ان کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ میں ان کے اس انسانی کام سے بے حد متاثر ہوں‘‘۔ انہوں نے کہا، "چھتیس گڑھ میں اپنے سفر کے دوران کنور بائی سے آشیرواد لینے کا مجھے موقع ملا۔ میں اس لمحے کو کبھی نہیں بھول سکتا۔ مہاتما گاندھی کے سوچھ بھارت ابھیان میں یقین رکھنے والے لوگوں کے دل و دماغ میں کنور بائی ہمیشہ زندہ رہیں گي‘‘۔


وزیر اعظم نے ایک اور ٹویٹ میں کہا، ’’نئے بھارت کی تعمیر کی شاہراہ پر گامزن ناری شکتی‘‘۔ اس کے ساتھ ہی قومی غذائیت مشن کا ایک پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں لکھا ہے، مہیلا وکاس سے آگے بڑھ کر آج بھارت کا منتر ہے- خواتین کی قیادت میں ترقی‘‘۔


First published: Mar 08, 2018 11:51 AM IST