ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گنیش چترتھی کے موقع پر وزیر اعظم مودی اور کانگریس صدر سونیا نے نیک خواہشات کا اظہار کیا

وزیر اعظم مودی اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے گنیش چترتھی کے موقع پر اہل وطن کو نیک خواہشات دیں اور امید ظاہر کی کہ یہ تہوار سب کے لئے امن اور خوشحالی لائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 25, 2017 11:37 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گنیش چترتھی کے موقع پر وزیر اعظم مودی اور کانگریس صدر سونیا نے نیک خواہشات کا اظہار کیا
وزیر اعظم مودی اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے گنیش چترتھی کے موقع پر اہل وطن کو نیک خواہشات دیں اور امید ظاہر کی کہ یہ تہوار سب کے لئے امن اور خوشحالی لائے گا۔

نئی دہلی: وزیر اعظم مودی اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے گنیش چترتھی کے موقع پر اہل وطن کو نیک خواہشات دیں اور امید ظاہر کی کہ یہ تہوار سب کے لئے امن اور خوشحالی لائے گا۔ وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں کہاکہ گنپتی بپا موریا۔ گنیش چترتھی کے موقع پر اہل وطن کو نیک خواہشات ۔

محترمہ گاندھی نے کہا کہ یہ تہوار مختلف فرقوں کو امن، بھائی چارہ اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے ہم سب جوش و خروش کے ساتھ یہ تہوار مناتے ہیں اور اپنے گھروں میں گنپتی موریا کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

کانگریس صدر نے کہا کہ گنیش اتسو اس سال بہت خاص ہے کیونکہ لوک مانیا بال گنگا دھر تلک کے ذریعہ شروع کردہ ونایک اتسو کے 125برس مکمل ہوگئے ہیں۔انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ اس برس ’سدھی ونائک‘ تمام کی زندگی میں امن، خوشحالی اور خوشیاں لائے ۔

First published: Aug 25, 2017 11:37 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading