اپنا ضلع منتخب کریں۔

    PM Modi: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کو وزیر اعظم مودی نے کہا الوداع! اور کہی یہ اہم بات!

    واضح رہے کہ ایم وینکیا نائیڈو کو حکمراں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے نائب صدر کے امیدوار کے طور پر سال 2017 میں نامزد کیا تھا اور وہ 11 اگست 2017 کو ہندوستان کے 15ویں نائب صدر بن گئے۔

    • Share this:
      وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے سبکدوش ہونے والے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو (M Venkaiah Naidu) کی پیر کے روز الوداع کہا اور ریٹائرمنٹ سے دو دن قبل الوداعی تقریر میں ان کی تعریف کی۔ نائب صدر 10 اگست 2022 کو ہندوستان کے 15ویں نائب صدر کے طور پر ان کی میعاد ختم ہونے کے بعد ریٹائر ہونے والے ہیں۔

      پی ایم مودی نے اپنے طویل سیاسی کیریئر میں متعدد کردار ادا کرنے کے لیے نائب صدر کی تعریف کی اور ان کے مزاحیہ ایک سطحی جملوں پر ان کی تعریف کی۔ پی ایم نے کہا کہ انہوں نے نائیڈو کے ساتھ کئی سال سے مل کر کام کیا ہے اور انہیں مختلف ذمہ داریوں کو سنبھالتے اور اپنی ہر ذمہ داری کو بڑی لگن کے ساتھ انجام دیتے دیکھا ہے۔

      زبان پر نائیڈو کی پکڑ کے بارے میں پی ایم مودی نے کہا کہ وینکیا نائیڈو جی کے اقوال مشہور ہیں، وہ عقلمند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وینکیا جی کے کہنے میں گہرائی اور گیرائی دونوں ہے۔ پی ایم نے مزید کہا کہ نائیڈو کا ہندوستانی زبانوں کے تئیں جذبہ ایوان کی صدارت کے طریقے سے ظاہر ہوتا ہے۔

      وزیر اعظم نے راجیہ سبھا میں ان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر کے طور پر نائیڈو کے دور کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے راجیہ سبھا کی کارکردگی میں اضافہ کیا ہے۔ آپ کے دور میں راجیہ سبھا میں تقریباً 70 فیصد کارکردگی میں اضافہ ہوا اور تقریباً 177 بل یا تو منظور ہوئے یا ان پر بحث ہوئی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      MCCI: حیدرآباد میں پہلی بار سہ روزہ بین الاقوامی بزنس سمٹ کا انعقاد، ماہرین تجارت کی شرکت

      انہوں نے کہا کہ نائیڈو نے نوجوانوں کی بہبود پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی اور نائب صدر کے طور پر ان کے بہت سے پروگرام 'یووا شکتی' پر مرکوز تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ہندوستان اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر رہا ہے تو صدر، نائب صدر، اسپیکر اور وزیر اعظم آزادی کے بعد پیدا ہوئے ہوں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Oil Prices: صارفین کیلئے خوشخبری! خوردنی تیل کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے تک کمی کا امکان!

      واضح رہے کہ ایم وینکیا نائیڈو کو حکمراں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے نائب صدر کے امیدوار کے طور پر سال 2017 میں نامزد کیا تھا اور وہ 11 اگست 2017 کو ہندوستان کے 15ویں نائب صدر بن گئے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: