برکس اجلاس میں وزیر اعظم مودی کا پاکستان پر نشانہ، کہا۔ دہشت گردوں کی مدد کرنے والے ملکوں کو بھی ٹھہرایا جائے مجرم
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دہشت گردی آج دنیا کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ وزیر اعظم مودی نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ ہمیں یہ یقینی بنانا ہو گا کہ دہشت گردوں کی حمایت اور مدد دینے والے ملکوں کو بھی مجرم ٹھہرایا جائے اور اس مسئلہ سے منظم طریقے سے نمٹا جائے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 17, 2020 06:59 PM IST

برکس اجلاس میں وزیر اعظم مودی کا پاکستان پر نشانہ، کہا۔ دہشت گردوں کی مدد کرنے والے ملکوں کو بھی ٹھہرایا جائے مجرم
نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے برکس (BRICS) ( برازیل، روس، ہندستان، چین، جنوبی افریقہ) ملکوں کے چوٹی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس اجلاس میں وزیر اعظم مودی نے آتم نربھر بھارت، کووڈ-19 وبا کے بعد کی عالمی صورت حال سمیت دہشت گردی اور اقوام متحدہ میں اصلاحات کی ضرورت جیسے کئی اہم پہلووں پر ہندستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دہشت گردی آج دنیا کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ وزیر اعظم مودی نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ ہمیں یہ یقینی بنانا ہو گا کہ دہشت گردوں کی حمایت اور مدد دینے والے ملکوں کو بھی مجرم ٹھہرایا جائے اور اس مسئلہ سے منظم طریقے سے نمٹا جائے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور آئی ایم ایف اور ڈبلیو جیسی تنظیموں میں اصلاح کی ضرورت ہے۔
Terrorism is the biggest problem facing the world today.
We have to ensure that the countries that support the terrorists are held accountable and this problem is tackled in an organized manner: PM Narendra Modi speaking at BRICS Summit, via video conferencing pic.twitter.com/H8c19Y5DZ0
— ANI (@ANI) November 17, 2020
آتم نربھر بھارت کو لے کر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہم نے ' آتم نربھر بھارت' ابھیان کے تحت ایک وسیع اصلاحاتی عمل شروع کیا ہے۔ یہ ابھیان اس یقین پر مبنی ہے کہ ایک آتم نربھر بھارت کووڈ-19 کے بعد عالمی معیشت کے لئے فورس ملٹی پلائر ہو سکتا ہے اور گلوبل ویلیو چین میں ایک مضبوط تعاون دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی مثال ہم نے کووڈ کے دوران بھی دیکھی جب ہندستانی فارما صنعت کی صلاحیت کے سبب ہم 150 سے زائد ملکوں کو ضروری دوائیاں بھیج پائے۔ ہماری ویکسین پروڈکشن اور ڈیلیوری صلاحیت بھی اس طرح انسانیت کے مفاد میں کام آئے گی۔