உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعظم مودی نے نوٹ منسوخی کے فیصلہ پر عوام کی مانگی رائے، پوچھے یہ 10 سوال

    نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے 500اور ایک ہزار کے نوٹ بند کئے جانے کے فیصلہ کے اثرات پر جاری بحث کے دوران آج عوام سے رائے دینے کو کہا ہے او اس کے لئے دس سوال پوچھے ہیں۔

    نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے 500اور ایک ہزار کے نوٹ بند کئے جانے کے فیصلہ کے اثرات پر جاری بحث کے دوران آج عوام سے رائے دینے کو کہا ہے او اس کے لئے دس سوال پوچھے ہیں۔

    نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے 500اور ایک ہزار کے نوٹ بند کئے جانے کے فیصلہ کے اثرات پر جاری بحث کے دوران آج عوام سے رائے دینے کو کہا ہے او اس کے لئے دس سوال پوچھے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے 500اور ایک ہزار کے نوٹ بند کئے جانے کے فیصلہ کے اثرات پر جاری بحث کے دوران آج عوام سے رائے دینے کو کہا ہے او اس کے لئے دس سوال پوچھے ہیں۔ وزیر اعظم نے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ اس فیصلہ کے بارے میں لوگوں سے براہ راست رائے چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ یہ سروے وزیر اعظم کے لوگوں کو حکمرانی میں شامل کرنے اور اہم پالیسی امور پر ہندوستان کے لوگوں کے خیالات براہ راست جاننے کے مقصد کے عین مطابق ہے۔ عوام نریندر مودی ایپ کے ذریعہ اپنے خیالات پیش کرسکتے ہیں۔


      جو سوال لوگوں کو دئے گئے ہیں ان میں یہ شامل ہے کہ کیا آپ کے خیال میں ہندوستان میں کالا دھن موجود ہے؟کیا آپ کی رائے میں بدعنوانی او رکالے دھن کی لعنت کو ختم کرنے اوراس سے لڑنے کی ضرورت ہے؟مجموعی طورپر آپ کالے دھن سے نمٹنے میں حکومت کے اقدام کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ وزیر اعظم نے یہ بھی پوچھا ہے کہ وہ اب تک بدعنوانی کے خلاف مودی حکومت کی کوششوں کے بارے میں کیا سوچتے ہیں ۔ وہ پانچ متبادل میں اسے ایک کو چنیں۔ شاندار، بہت خوب، اچھا‘ ٹھیک، بے کار۔


      وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ لوگ نوٹ منسوخ کرنے کے فیصلہ کو (الف)عظیم (ب)اچھا (ج) کوئی فرق نہیں پڑے گا، میں سے کسی ایک زمرے میں رکھیں۔ ایک او ر سوال کیا آپ سمجھتے ہیں کہ نوٹ بندی سے کالے دھن، بدعنوانی اور دہشت گردی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی؟ اس کے لئے بھی چار انتخاب دیئے گئے ہیں۔(الف)اس کا فوری اثر ہوگا(ب) آگے چل کر اس کا اثر ہوگا(ج) کم از کم اثر(د)نہیں جانتے۔


      وزیر اعظم نے عوام سے یہ بھی پوچھا ہے کہ کیا ان کی رائے میں بڑے نوٹ بند کرنے سے جائیداد ، اعلی تعلیم، علاج وغیرہ عام آدمی کی پہنچ میں آجائے گا۔ جواب میں بتانا ہوگا (الف)مکمل طور سے متفق(ب) جزوی طور سے متفق(ج) کہہ نہیں سکتے۔ ایک اور سوال سے ’’کیا آپ بدعنوانی، کالے دھن، دہشت گردی اور جعلی کرنسی کے خلاف لڑائی میں ہونے والی پریشانی سے دکھی ہیں ۔ اس کے لئے تین میں سے ایک جواب چننا ہوگا(اے)ہر گز نہیں(بی) ایک حد تک مگر یہ ضروری تھا(سی) ہاں۔ وہ ہاں یا نہیں میں اس بات کا بھی جواب چاہتے ہیں کہ کیا کچھ بدعنوانی مخالف کارکن درحقیقت اب کالے دھن، بدعنوانی او ردہشت گردی کی حمایت میں لڑرہے ہیں۔ آخرمیں انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی تجاویز خیالات یا نظریات ہیں تو وہ اس کو بتائیں۔

      First published: