ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی کا اپوزیشن پر نشانہ ، کہا : 2014 والی رفتار سے چلتے تو 2040 میں پورا ہوتا اٹل ٹنل

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پچھلی حکومت نے فوجی صلاحیت کو روکنے کی کوشش کی ۔ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے سال 2002 میں اس سرنگ کے سے منسلک راستے کا سنگ بنیاد رکھا تھا ۔ لیکن ان کے بعد آئی مرکزی حکومت نے اس کام کو تقریباً بھلا دیا اور سست رفتار سے کام چلتا رہا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 03, 2020 05:21 PM IST
  • Share this:
وزیر اعظم مودی کا اپوزیشن پر نشانہ ، کہا : 2014 والی رفتار سے چلتے تو 2040 میں پورا ہوتا اٹل ٹنل
وزیر اعظم مودی کا اپوزیشن پر نشانہ ، کہا : 2014 والی رفتار سے چلتے تو 2040 میں پورا ہوتا اٹل ٹنل

وزیراعظم نریندر مودی نے مرکز میں سال 2014 تک رہی کانگریس کی قیادت والی ترقی پسند اتحاد (پوپی اے) حکومت پر بالواسطہ طورپر نشانہ لگاتے ہوئے آج کہا کہ ملک میں اسٹریٹجک نظریے سے اہم پراجیکٹوں اور فوجی صلاحیتوں کے سلسلے میں نہ صرف غیر سنجیدہ رویہ اپنایا گیا بلکہ انہیں روکنے کی کوشش کی گئی ۔ وزیر اعظم مودی نے ہماچل پردیش میں منالی - لیہ شاہراہ پر روہتانگ کی پیر پنجال کی پہاڑیوں میں بنائی گئی اسٹریٹجک نظریے سے اہم اور سبھی موسموں میں کھلی رہنے والی اٹل روہتانگ سرنگ ملک کو وقف کرنے کے بعد اپنے خطاب میں یہ بات کہی ۔


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پچھلی حکومت نے فوجی صلاحیت کو روکنے کی کوشش کی ۔ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے سال 2002 میں اس سرنگ کے سے منسلک راستے کا سنگ بنیاد رکھا تھا ۔ لیکن ان کے بعد آئی مرکزی حکومت نے اس کام کو تقریباً بھلا دیا اور سست رفتار سے کام چلتا رہا ۔ جس رفتار سے سرنگ پر کام چل رہا تھا ، اس سے یہ سال 2040 تک پوری ہوتی ۔ لیکن ان کی حکومت نے سال 2014 اقتدار میں آنے کے بعد اس پروجیکٹ کو رفتار دی اور اس پر تقریباً 3200 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے جو پروجیکٹ میں تاخیر کی وجہ سے تین گنا بڑھ گئی ۔ اگر یو پی اے حکومت ہوتی تو اس پروجیکٹ پر 20 سال اور لگتے اور خرچ کتنا ہوتا؟ ۔


وزیراعظم نے کہا کہ اٹل سرنگ کی طرح دیگر پروجیکٹوں کے ساتھ بھی یہی برتاؤ ہوا ۔ لداخ میں دولت بیگ اولڈی ہوائی پٹی بنانے میں بھی سیاسی خواہش نظر نہیں آئی ۔ ایسے اسٹریٹجک اہمیت کے پروجیکٹ کو کئی برسوں تک التوا میں رکھا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی اور اروناچل پردیش کو جوڑنے والے پل کا کام بھی واجپئی جی کے وقت شروع ہوا تھا ، اسے بھی التوا میں رکھا گیا ۔ سال 2014 کے بعد ان کی حکومت نے اسے رفتار دی ۔ بہار کے کوسی پل کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ، جسے ان کی حکومت نے پورا کر کے حال ہی میں ملک کو وقف کیا ہے ۔


انہوں نے کہا کہ ہمالیہ علاقہ میں خواہ ہماچل میں دیگر علاقوں میں سڑک اور پل سمیت جو بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں یا چل رہے ہیں ، ان سے عام لوگوں کے علاوہ ہماری فوج کو فائدہ ہورہا ہے ۔ ملک کی حفاظت کرنے والوں کا خیال رکھنا حکومت کی ترجیح ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 03, 2020 05:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading