உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈی ڈی سی اے میں مالی ہیرپھیر کے الزامات میں گھرے جیٹلی کے دفاع میں آئے مودی

    نئی دہلی۔  وزیر اعظم مودی نے دہلی اور ضلع کرکٹ ایسوسی ایشن میں مالی ہیر پھیر کے الزامات میں گھر ے وزیر مالیات ارون جیٹلی کا دفاع کرتے ہوئے آج کہا کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور وہ پوری طرح پاک صاف ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔  وزیر اعظم مودی نے دہلی اور ضلع کرکٹ ایسوسی ایشن میں مالی ہیر پھیر کے الزامات میں گھر ے وزیر مالیات ارون جیٹلی کا دفاع کرتے ہوئے آج کہا کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور وہ پوری طرح پاک صاف ہیں۔

      ذرائع کے مطابق مسٹر مودی نے بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی یہاں ہوئی میٹنگ میں کہا کہ جس طرح لال کرشن اڈوانی حوالہ کانڈ کے بعد نکھر کر آئے ہیں اسی طرح مسٹر جیٹلی بھی اس معاملہ کے بعد اور نکھریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار اور پارٹی پوری طرح مسٹر جیٹلی کے ساتھ ہے۔

      مواصلات اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے کہا کہ وہ پچھلے 40 سال سے مسٹر جیٹلی کو جانتے ہیں ۔ وہ ایمانداری اور شفافیت کی مثال ہیں ۔ ہر معاملہ میں انہوں نے ایمانداری کے معیار قائم کئے ہیں۔ کانگریس اور عام آدمی پارٹی (آپ) انہیں منصبوبہ بند طریقہ سے بدنام کررہی ہیں۔

      First published: