ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

PM Modi Birthday : وزیر اعظم مودی کو پسند ہے ڈھابہ اسٹائل چائے، جانئے وزیر اعظم کے کھانے پینے کے بارے میں

وزیر اعظم کا کھانا پینا ہمیشہ سے ہی کافی سادہ رہا ہے۔ سادہ کھانا کھانے کی وجہ سے کبھی وزیر اعظم مودی کو وزن بڑھنے کے مسئلہ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

  • Share this:
PM Modi Birthday : وزیر اعظم مودی کو پسند ہے ڈھابہ اسٹائل چائے، جانئے وزیر اعظم کے کھانے پینے کے بارے میں
وزیر اعظم مودی کو مصالحہ چائے کافی پسند ہے

PM Modi Birthday : وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) کی آج سالگرہ ہے۔ وزیر اعظم مودی آج 70 سال کے ہو گئے ہیں۔ لیکن اس عمر میں بھی وزیر اعظم مودی کافی فٹ نظر آتے ہیں۔ ان کی فٹنس کا راز یوگ اور ان کا کھانا پینا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے یوگ کو عالمی سطح پر پہچان دلائی اور ان کی پہل کے بعد ہی ہر سال یوگ کا دن منایا جانے لگا۔ لیکن آج ہم وزیر اعظم مودی کے یوگ یا پرانایام کی عادتوں کے بارے میں نہیں بلکہ ان کے کھانے پینے کی عادتوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔


سادا ہے کھانا پینا


وزیر اعظم کا کھانا پینا ہمیشہ سے ہی کافی سادہ رہا ہے۔ بچپن کے دنوں سے ہی گھر کی تنگ حالی کے سبب ان کی زندگی کافی سادہ رہی ہے۔ بچپن کے دنوں میں وزیر اعظم مودی کی ماں ہیرابین انہیں ناشتے میں چائے کے ساتھ باجرے کی روٹی دیا کرتی تھیں۔ لنچ میں وزیر اعظم مودی کے گھر کڑھی بنتی تھی اور رات کے کھانے میں کھچڑی۔ وزیر اعظم مودی کے گھر تبھی سبزی یا گیہوں کی روٹی بنتی تھی جب کوئی مہمان آتا تھا۔ شروعات سے ہی سادہ کھانا کھانے کی وجہ سے کبھی وزیر اعظم مودی کو وزن بڑھنے کے مسئلہ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی آر ایس ایس میں بھی تھے۔ وہاں بھی کھانے پینے میں پرہیز کی تاکید کی جاتی تھی۔


وزیر اعظم مودی کو پسند ہے ڈھابہ اسٹائل مصالحہ چائے

سال 1995 میں جب وزیر اعظم مودی دہلی آئے تھے، ان کے کھانے پینے کی عادتیں کافی سادہ تھیں۔ گجرات واپس لوٹنے پر انہوں نے اپنی خوراک میں کافی تبدیلی کی۔ وزیر اعظم مودی کو چائے کافی پسند ہے۔ اس کے باوجود انہوں نے روزانہ چائے پینا کافی کم کر دیا ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے مصالحہ چائے بھی کافی کم کر دی۔ جب وہ گجرات میں وزیر اعلیٰ تھے اس وقت کی بات ہے، اسٹیج سے واپس لوٹنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں گرین ٹی سے تنگ آ چکا ہوں۔ اگر ہو سکے تو میرے لئے ڈھابے والی چائے کا بندوبست کرا دو۔

وزیر اعظم مودی کے کہنے پر مصالحہ چائے کا انتظام کر دیا گیا لیکن ایسا شاذ ونادر ہی تھا جب انہوں نے کسی چیز کے لئے اپنی خواہش ظاہر کی تھی۔ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے دوران ہی وزیر اعظم مودی نے بغیر چینی کے چائے لینی شروع کر دی جو کہ ان کی عادت بن گئی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 17, 2020 03:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading