ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پی ایم مودی نے پہلی Driverless Metro کو دکھائی ہری جھنڈی، بولے 25 شہروں میں میٹرو چلانے کا پلان

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو دہلی میٹرو کی مجینٹا لائن (Delhi Metro Driverless Train) پر ملک کی پہلی ڈرائیور لیس (Driverless metro) سروس کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کیا

  • Share this:
پی ایم مودی نے پہلی Driverless Metro کو دکھائی ہری جھنڈی، بولے 25  شہروں میں میٹرو چلانے کا پلان
پی ایم مودی نے پہلی Driverless Metro کو دکھائی ہری جھنڈی

نئ دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو دہلی میٹرو کی مجینٹا لائن (Delhi Metro Driverless Train) پر ملک کی پہلی ڈرائیور لیس (Driverless metro) سروس کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایئرپورٹ ایکسپریس لائن نیشنل کامن موبیلٹی کارڈ  (این سی ایم سی) سروس کی بھی شروعات کی۔ اس پروگرام میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی شامل ہوئے۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈرائیور لیس میٹرو (Driverless Metro)  کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے کہا کہ ملک میں 2025  تک تقریبا 25  شہروں میں میٹرو چلانے کا پلان ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ آج سے تین سال پہلے مجینٹا لائن کی شروعات ہوئی تھی، اب اسی لائن پر ڈرائیور لیس میٹرو کی شروعات ہو رہی ہے۔


پی ایم مودی نے اس کے ساتھ ہی گزشتہ حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ پہلے ملک میں میٹرو کو لیکر کوئی پالیسی نہیں تھی لیکن ہم نے اس کو لیکر تیزی سے کام کیا اور شہروں کے حساب سے کام شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا، اٹل جی کی کوششوں سے دہلی کو پہلی میٹرو ملی، جب ہم اقتدار میں آئے تو صرف 5  شہروں میں میٹرو تھی اب 18  شہروں میں میڑرو ہے۔ 2025 تک 25  سے زیادہ شہروں میں یٹرو ٹرین ہوگی۔




وزیر اعظم آفس (پی ایم او) کے مطابق یہ انوسیشن سفر کو آسان بنانے کے ایک نئے دور کی شروعات کریں گے۔ پی ایم او کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بغیر ڈرائیور والی میٹرو ٹرین پوری طرح سے (Automatic) ہوگی جو کسی بھی انسانی غلطی کے امکان کو ختم کردے گی۔
دہلی میٹرو کی مجینٹا لائن (جنکپوری ویسٹ بوٹینیکل گارڈن) پر بغیر ڈرائیور والی ٹرین  (Driverless Metro Train) سروس شروع ہونے کے بعد پنک لائن (مجلس پارک۔شیو ویار) پر 2021 کے وسط میں ڈرائیور لیس ٹرین سروس شروع ہونے کی امید ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Dec 28, 2020 02:36 PM IST