ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نریندر مودی نے نہیں کیا لیکن ہم کسانوں کا قرض معاف کریں گے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے منگل کو پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ مودی حکومت نے صرف چند صنعت کاروں کا ساڑھے تین لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کیا ہے جبکہ کسان کا ایک روپے کا قرض بھی معاف نہیں کیا گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 18, 2018 05:04 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نریندر مودی نے نہیں کیا لیکن ہم کسانوں کا قرض معاف کریں گے: راہل گاندھی
کانگریس صدر راہل گاندھی میڈیا اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے: فوٹو یو این آئی۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پر الزام لگایا کہ انہوں نے ساڑھے چار سال کے دوران کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا ہے جبکہ ان کی پارٹی نے تین ریاستوں میں حکومت تشکیل دینے کے چھ گھنٹے کے اندر قرض معاف کرکے دکھا دیا ہے۔


راہل گاندھی نے منگل کو پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ مودی حکومت نے صرف چند صنعت کاروں کا ساڑھے تین لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کیا ہے جبکہ کسان کا ایک روپے کا قرض بھی معاف نہیں کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی کسانوں کا نہیں،صرف منتخب صنعت کاروں کا مفاد پورا کرتے رہے ہیں۔


تین ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت کو انہوں نے کسان، مزدور، چھوٹے دکاندار اور نوجوانوں کی جیت قرار دیا اور کہا کہ انتخابی جلسوں میں انہوں نے اپنی پارٹی کی حکومت کی تشکیل کے 10دن کے اندر کسانوں کا قرض معاف کرنے کی بات کی تھی۔ان کی پارٹی کو جہاں عوامی حمایت ملی وہیں حکومت کی تشکیل کے چھ گھنٹے کے اندر کانگریس کی قیادت والی حکومت نے دو ریاستوں میں کسانوں کے قرض معاف کرنے کا اعلان کردیا اور تیسری ریاست میں اس سمت میں تیزی سے کام چل رہا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: حلف لینے کے چند گھنٹوں کے اندر چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ نے بھی کسانوں کا قرض معاف کیا


مزید پڑھیں: بڑا فیصلہ: وزیراعلیٰ بنتے ہی کمل ناتھ نے کسانوں کا قرض کیا معاف


First published: Dec 18, 2018 05:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading