اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کارگل دیوس تقریب: پروگرام میں وزیراعظم مودی کے چھلک گئے آنسو

    جذباتی ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی۔

    جذباتی ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی۔

    اس پروگرام میں ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب وزیراعظم نریندرمودی کی آنکھیں بھرآئیں اوروہ اپنےآنسو نہیں روک پائے۔

    • Share this:
      کارگل وجے دیوس کے 20 سال مکمل ہونے کے موقع پرہفتہ کو ملک کی راجدھانی دہلی کے اندرا گاندھی انڈوراسٹیڈیم میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں وزیراعظم نریندرمودی اوروزیردفاع راجناتھ سنگھ سمیت ہندوستانی فوج کے سربراہ بپن راوت سمیت کئی لوگوں نے شرکت کی۔

      اس پروگرام میں کارگل جنگ میں شہید ہوئے جوانوں کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ کارگل جنگ میں شہید ہوئے جوانوں کے اہل خانہ کو وزیراعظم مودی کے برابروالی سیٹ پربٹھایا گیا۔  اس پروگرام میں ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب وزیراعظم مودی کی آنکھیں بھرآئیں اوروہ اپنے آنسونہیں روک سکے۔

      دراصل کارگل جنگ میں شہید ہوئے جوانوں کی آخری خط کو پڑھتے ہوئے ایک ڈانس گروپ نے پرفارمنس دی تھی۔ اس پرفارمنس کے بعد ایک ایسا لمحہ آیا جب وزیراعظم مودی کی آنکھوں میں آنسو بھرآئے۔ پرفارمنس کے آخرمیں شہید نے اپنی بیوی سے اپنے بیٹے کوبھی ہندوستانی فوج میں بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔

      ان کی بیوی نے وعدہ پورا کرتے ہوئے اپنے بیٹے کوملک کی خدمت کے لئے سرحد پر بھیجنے میں ذرا بھی تامل نہیں کیا۔ پرفارمنس کے بعد شہید کی بیوی اورہندوستانی فوج میں جوان ان کا بیٹا  اسٹیج پرآئے، جسے دیکھ کروزیراعظم مودی جذباتی ہوگئے اوران کی آنکھوں میں آنسوآگئے۔  





      کارگل جنگ میں ہندوستان کو اپنے روایتی حریف پاکستان پرملی جیت کے 20 سال پورے ہونےکے موقع پر شکر گزار قوم نے ملک کے بہادرسپوتوں کی قربانی اوربہادری کو سلام کیا۔ انہوں نے پاکستانی دراندازوں کو دوڑا کرکشمیرمیں کئی پہاڑی چوٹیوں پرپھرسے اپنا کنٹرول کیا تھا۔ یہ 26 جولائی کا ہی دن تھا، جب ہندوستانی بری فوج نے کارگل کی برفیلی پہاڑی چوٹیوں پرتقریباً ساڑھے تین ماہ تک چلی لڑائی کے بعد آپریشن وجے کی کامیابی مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس جنگ میں ہندوستان نے اپنے تقریباً 500 فوجی گنوائے تھے۔
      First published: