உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سشما سوراج کو دیکھ کر وزیر اعظم مودی ہوئے جذباتی، چھلک پڑے آنسو

    سشما سوراج کے اہل خانہ کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی

    سشما سوراج کے اہل خانہ کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی

    وزیر اعظم نریندر مودی نے سشما سوراج کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ بیٹی کے سر پر ہاتھ پھیر کر انہیں ہمت دلائی۔ اس دوران وزیر اعظم مودی جذباتی ہو گئے۔

    • Share this:
      بھارتیہ جنتا پارٹی کی قدآور لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج اب ہمارے درمیان نہیں رہیں۔ دیر رات ایمس میں ان کا انتقال ہو گیا۔ سشما سوراج کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ ان کے انتقال سے پورے ملک میں غم واندوہ کا ماحول ہے۔ ہندوستان سمیت دنیا بھر کے لیڈران سشما سوراج کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی سشما سوراج کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج صبح ان کے گھر پہنچے۔

      وزیر اعظم نریندر مودی نے سشما سوراج کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ بیٹی کے سر پر ہاتھ پھیر کر انہیں ہمت دلائی۔ اس دوران وزیر اعظم مودی جذباتی ہو گئے۔ ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

      وزیر اعظم مودی نے سشما سوراج کے شوہر سوراج کوشل سے بات کی اور ان کو بھی حوصلہ دیا۔ اس کے بعد کافی دیر تک وزیر اعظم مودی سشما سوراج کے جسد خاکی کے پاس کھڑے رہے۔ ان کے ساتھ نائب صدر وینکیا نائیڈو بھی موجود رہے۔

      بتا دیں کہ سشما سوراج سات بار رکن پارلیمنٹ رہ چکی تھیں۔ ایک طویل عرصہ سے ان کی طبیعت خراب تھی۔ لہذا انہوں نے 17 ویں لوک سبھا کا الیکشن نہیں لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔
      First published: