ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آسام میں ہماری جیت کچھ لوگوں کے لئے جموں و کشمیر جیسی : وزیر اعظم مودی

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے اسمبلی انتخابی نتائج کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تئیں عوام کا اعتماد بڑھنے کی علامت قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ اہل وطن ترقی اور عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانے کے پارٹی کے نظریات کو حمایت دے رہے ہیں۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: May 19, 2016 09:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آسام میں ہماری جیت کچھ لوگوں کے لئے جموں و کشمیر جیسی : وزیر اعظم مودی
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے اسمبلی انتخابی نتائج کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تئیں عوام کا اعتماد بڑھنے کی علامت قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ اہل وطن ترقی اور عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانے کے پارٹی کے نظریات کو حمایت دے رہے ہیں۔

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے اسمبلی انتخابی نتائج کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تئیں عوام کا اعتماد بڑھنے کی علامت قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ اہل وطن ترقی اور عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانے کے پارٹی کے نظریات کو حمایت دے رہے ہیں۔


انتخابات کے نتائج آنے کے بعد یہاں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ آج کے نتائج بی جے پی اور قومی جمہوری اتحاد کے لئے انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بی جے پی کو ملک کے تمام حصوں میں تیز رفتار ی سے تسلیم کیا جانے لگا ہے اور یہ جمہوریت کے لئے بہت اچھاہے.


انہوں نے پارٹی کو حمایت دینے کے لئے ان ریاستوں کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے کہاکہ لوگوں نے ان انتخابات میں بی جے پی پر مزید اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی ترقی کے نظریہ اور عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانے کے اس کے عہد کو تسلیم کرتے ہوئے حمایت دی ہے۔ اس سے ہمیں غریب اور عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے زیادہ حوصلہ اور توانائی ملے گی ۔ ہم اس کے لئے مسلسل کوشش کرتے رہیں گے۔


مسٹر مودی نے کہا کہ آسام میں بی جے پی کی حکومت بننے سے کئی لوگوں کو اسی طرح حیرت ہوئی ہے جس طرح جموں کشمیر میں اس کے حکومت میں حصہ دار بننے پر ہوئی تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پانچ ریاستوں میں ووٹروں نے جوش و خروش کے ساتھ زبر دست ووٹنگ کی تھی اور مجموعی طور پر پولنگ پرامن رہی تھی۔ انہوں نے جیت کے لئے پارٹی کے صدر امت شاہ، ان حلقوں کے صدور اور لاکھوں کارکنوں کو بھی مبارکباد دی۔
First published: May 19, 2016 09:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading