جمہوریت اور انصاف کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے بدعنوانی، سی بی آئی کی ڈائمنڈ جوبلی میں بولے وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی
CBI Diamond Jubilee Celebration: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو دہلی میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (CBI) کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شیلانگ، پونے اور ناگپور میں سی بی آئی کے نو تعمیر شدہ آفس کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا۔
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو دہلی میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (CBI) کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا افتتاح کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ انصاف کے برانڈ کے طور پر سی بی آئی لوگوں کے زبان پر ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ 'سی بی آئی کی ڈائمنڈ جوبلی کے دن پر آپ سب کو مبارک باد… سی بی آئی نے 60 سال کا سفر مکمل کیا ہے، 6 دہائیوں کا سفر سی بی آئی کی کامیابیوں سے بھرا ہوا ہے۔ سی بی آئی نے اپنے کام اور مہارت سے عام لوگوں کو اعتماد دلایا ہے۔ کچھ بھی ہوتا ہے تو کیس سی بی آئی کو سونپ دیا جائے، یہ مطالبہ ہوتا ہے اور احتجاج بھی ہوتے ہیں۔
پی ایم مودی نے کہا کہ سی بی آئی کا کام بدعنوانی کو ختم کرنا ہے۔ بدعنوانی سے ٹیلنٹ ختم ہوتی ہے اور غریبوں کا حق چھینا جاتا ہے۔ بدعنوانی اقربا پروری اور خاندان پرستی کو جنم دیتی ہے۔ سی بی آئی کا کام بدعنوانی کو ختم کرنا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ سی بی آئی کی یہ 6 دہائیاں بہت سی کامیابیوں سے بھری ہوئی ہیں۔ سی بی آئی کے دیگر انتظامات، جن کا آج آغاز کیا گیا ہے، اپنا کردار ادا کریں گے۔ سی بی آئی عدل و انصاف کی علامت کے طور پر ہر جگہ موجود ہے۔ اس ادارے میں جتنے بھی افسران رہے ہیں وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
تقریب کے دوران ممتاز خدمات کے لیے صدر پولیس میڈل (President’s Police Medal) اور 'سی بی آئی کے بہترین تفتیشی افسران کے لیے گولڈ میڈل' (Gold Medal for Best Investigating Officers) حاصل کرنے والوں کو تمغے دیے گئے۔ وزیر اعظم مودی نے افسروں کو میڈل دیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شیلانگ، پونے اور ناگپور میں سی بی آئی (Central Bureau of Investigation- CBI) کے نو تعمیر شدہ آفس کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا۔ پی ایم مودی نے سی بی آئی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سال کے موقع پر ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ اور ایک یادگاری سکہ بھی جاری کیا۔ وزیر اعظم مودی نے تحقیقاتی ایجنسی کا ٹوئٹر پیج بھی جاری کیا۔ سی بی آئی گزشتہ سال اکتوبر میں انٹرپول جنرل اسمبلی کے دوران ٹوئٹر پر پہلی بار پیش ہوئی تھی۔ ایجنسی نے اس تقریب کے بارے میں خبریں پھیلانے کے لیے ٹوئٹر پر ایک صفحہ بنایا تھا، جو مشہور 'بلیو ٹک' سے لیس تھا۔
اہم بات یہ ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے یکم اپریل 1963 کو ایک قرارداد کے ذریعے سی بی آئی کا قیام عمل میں لایا تھا۔ سی بی آئی حکومت ہند کی اہم تفتیشی پولیس ایجنسی ہے۔ سی بی آئی ہندوستان کی نوڈل پولیس ایجنسی بھی ہے جو انٹرپول کے رکن ممالک کی جانب سے تحقیقات کو مربوط کرتی ہے۔ سی بی آئی کے قیام سے پہلے برطانوی دور حکومت میں 1941 میں اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ (Special Police Establishment-SPE) کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا گیا تھا۔ اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ کے کاموں میں دوسری جنگ عظیم کے دوران ہندوستان کے جنگی اور سپلائی ڈپارٹمنٹ کے لین دین میں رشوت ستانی اور بدعنوانی کے معاملات کی چھان بین کرنا شامل تھا۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔