اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پی ایم مودی نے دہلی میں دوروزہ ’گلوبل ملیٹس شری انا کانفرنس‘ کاکیاافتتاح، IIMR کوملاگلوبل سنٹر آف ایکسیلنس کااعزاز

    پی ایم مودی نے دو روزہ عالمی کانفرنس کا افتتاح کیا

    پی ایم مودی نے دو روزہ عالمی کانفرنس کا افتتاح کیا

    وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے 2023 میں منائے جانے والے ’گلوبل ملیٹس ایئر‘ کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کے ساتھ ساتھ 75 روپے کی ایک یادگاری کرنسی سکے کی بھی نقاب کشائی کی۔ اس دوران ملیٹس پر ایک ویڈیو پیش کیا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      گلوبل ملیٹس (شری انا) کانفرنس 2023: وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے آج (18 مارچ 2023) قومی دارالحکومت دہلی میں ملیٹس سے متعلق دو روزہ عالمی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے 2023 میں منائے جانے والے ’گلوبل ملیٹس ایئر‘ کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کے ساتھ ساتھ 75 روپے کی ایک یادگاری کرنسی سکے کی بھی نقاب کشائی کی۔ اس دوران ملیٹس پر ایک ویڈیو پیش کیا گیا، جسے حکومت نے ’شری انا‘ کا نام دیا ہے۔ یہ ویڈیو اس تقریب کے دوران بھی جاری کیا گیا۔

      گلوبل ملیٹس (شری انا) کانفرنس میں حیدرآباد میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ملیٹس ریسرچ (IIMR) کو اب گلوبل سنٹر آف ایکسیلنس (CoE) کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

      مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر اور چھ ممالک کے ان کے ہم منصب اس تقریب میں موجود رہے۔ افتتاحی تقریب کے دوران ایتھوپیا اور گیانا کے سربراہان مملکت کے ویڈیو پیغامات بھی چلائے گئے۔ وزرائے زراعت کا گول میز اجلاس اور دو طرفہ اجلاس بعد میں بلایا جائے گا۔ عالمی کانفرنس میں تقریباً 100 سے زائد ممالک کے مندوبین نے شرکت کی اور دنیا بھر سے کئی اسٹیک ہولڈرز اس تقریب میں شرکت کریں گے۔


      ملیٹس کا بین الاقوامی سال:

      یہ 5 مارچ 2021 کا دن تھا، جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) میں ہندوستان کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے 2023 کو ملیٹس کا بین الاقوامی سال (IYM) کے طور پر اعلان کیا گیا۔ اس اعلامیے کے ذریعے یو این جی اے کا مقصد غذائی تحفظ اور غذائیت کے لیے ملیٹس کے بارے میں بیداری کو بڑھانا، سرمایہ کاری کرنے اور اسٹیک ہولڈرز کو ملیٹس کی پیداوار اور معیار کو بہتر بنانے کی ترغیب دینا ہے۔

      ملیٹس کے فروغ کے لیے 50 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی خریداروں، درآمد کنندگان، برآمد کنندگان اور پروسیسرز کی شرکت کے ساتھ ایک نمائش-کم- خریدار-فروخت کنندہ میٹ (BSM) بھی منعقد کی جائے گی۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      تقریباً سو سے زائد اسٹالز کی نمائش میں ملیٹس پر مبنی اسٹارٹ اپس، ایکسپورٹرز اور مختلف بین الاقوامی اور قومی شیفز کے لائیو کوکنگ سیشنز کے ذریعے ملیٹس اور ملیٹس پر مبنی ریڈی ٹو کک اور ریڈی ٹو ایٹ مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔

      سال 2023 میں ملیٹس کو اپنانے اور فروغ دینے کے لیے قومی اور عالمی سطح پر ایک سال طویل مہم اور متعدد سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا جائے گا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: