ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

India Toy Fair 2021: پی ایم مودی نے کہا - کھلونا صنعت میں چھپی ہوئی طاقت کو بڑھانا ہے ضروری

India Toy Fair 2021بچوں کے دماغ کی نشوونما میں کھلونے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور نفسیاتی سرگرمی اور علمی صلاحیتوں کو بڑھانے میں بچوں کی مدد کرتے ہیں۔ .

  • Share this:
India Toy Fair 2021: پی ایم مودی نے کہا - کھلونا صنعت میں چھپی ہوئی طاقت کو بڑھانا ہے ضروری
India Toy Fair 2021بچوں کے دماغ کی نشوونما میں کھلونے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور نفسیاتی سرگرمی اور علمی صلاحیتوں کو بڑھانے میں بچوں کی مدد کرتے ہیں۔ .

India Toy Fair 2021: بچوں کے دماغ کی نشوونما میں کھلونے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور نفسیاتی سرگرمی اور علمی صلاحیتوں کو بڑھانے میں بچوں کی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا  کھلونوں سے ہوتی ہے بچوں کی اہم تربیت ہوتی ہے۔ اگست 2020 میں ، وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi)   نے اپنے من کی بات پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھلونے نہ صرف بچوں کی productivity میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ان کی امنگوں کو بھی پنکھ لگا دیتے ہیں۔

 کھلونوں سے ہوتی ہے بچوں کی اہم تربیت


وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کو ورچوئل انڈیا ٹوائے فیئر  (India Toy Fair 2021)  کا افتتاح کیا۔ اس دوران پی ایم مودی نے کہا کہ یہ پہلا ٹوائے فیئر صرف ایک تجارتی یا معاشی پروگرام بھر نہیں ہے۔ یہ پروگرام صدیوں پرانی کھیل خوشی اور خوبصورتی کی ثقافت کو مضبوط کرنے کی ایک کڑی ہے۔ سندھو وادی تہذیب، موہنجو دارو اور ہڑپا کے دور کے کھلونوں پر پوری دنیا نے ریسرچ کی ہے۔



ہندوستانی کھلونے کی تاریخ قدیم ہے


وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ قدیم زمانے میں دنیا کے مسافر ہندوستان آتے تھے تو وہ ہندوستان میں  کھیلوں کو سیکھتے بھی تھے اور اپنے ساتھ لیکر بھی جاتے تھے۔ آج جو شطرنج  دنیا میں اتا مقبول ہے وہ  اس سے قبل ہندوستان میں 'چتورنگ یا چادرنگا' کے نام سے ہندستان میں کھیلا جاتا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت جدید لوڈو تب  'پچیسی' کے طور پر کھیلا جاتا تھا۔ ہمارے صحیفوں میں  بھی آپ دیکھئے، بال رام کے لئے کتنے مختلف کھلونے دستیاب ہیں۔

اس ٹوائے فیئر کو ہیملیز (Hamleys)نے انسپانسر کیا ہے۔ ہیملیز ،برطانیہ کی ایک قدیم ملٹی نیشنل ٹوئے ریٹیلر(Multinational Toy Retailer) ہے جو ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے ۔ ہیملیز کی جانب سے اس فیئر کی جانب سے ایک ورچوئل بوتھ بنایاجارہاہے ۔ اس موقع پر یہ ملٹی نیشنل ٹوئے ریٹیلر کی جانب سے ممبئی ، دہلی ، احمد آباد میں ٹوئے سرکلس کو متعارف کروایاجائیگا۔ ہیملیز کی جانب سے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت آگن واڑی ورکرس کے بچوں میں کھلونے تقسیم کیے جائیں گے۔ آگن واڑی کے بچوں کے لیے 743 لکڑی کے کھلونے تیار کیے جارہے ہیں۔

قومی کھلونا ایکشن پلان بھی تیار - وزیر اعظم
پی ایم مودی نے کہا کہ یہ ہندوستانی کھیلوں اور کھلونوں کی خصوصیت رہی ہے کہ ان میں علم ، سائنس ، تفریح ​​اور نفسیات شامل ہیں۔  مثال کے طور پر لٹو  کو ہی لے لیجئے۔ جب بچے لٹو کے ساتھ کھیلنا سیکھتے ہیں تو لٹو کھیل میں ہی Gravity اور توازن کا سبق پڑھا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی میں بڑے پیمانے پر پلے پر مبنی اور سرگرمی پر مبنی تعلیم کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ ایک ایسا تعلیمی نظام ہے جس میں پہیلیوں اور کھیلوں کے ذریعے منطقی اور تخلیقی سوچ بڑھے۔    اس پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

ہاتھ سے تیار ہونے والے کھلونوں کو دینا ہے فروغ
مودی نے کہا کہ اگر آج میڈ اِن انڈیا کی مانگ ہے تو ہندوستان میں ہاتھ سے تیار ہونے والے کھلونوں  کی مانگ اتنی ہی بڑھ رہی ہے۔ آج لوگ نہ صرف کھلونوں کو مصنوعات کے طور پر خریدتے ہیں بلکہ اس کھلونے سے وابستہ تجربے سے بھی جڑنا چاہتے ہیں۔ لہذا ہمیں ہندوستان میں بھی ہاتھ سے تیار ہونے والے کھلونوں  کو بھی فروغ دینا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 27, 2021 01:20 PM IST