உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    موبائل فیکٹری کا افتتاح ، وزیر اعظم مودی نے کہا : ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے لوگوں کی زندگی ہوئی آسان

    فوٹو : اے این آئی ۔

    فوٹو : اے این آئی ۔

    وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ڈیجیٹل ٹکنالوجی لوگوں کی زندگی کو سہل بنانے میں اہم رول ادا کررہی ہے اور اس کی وجہ سے خدمات کی دستیابی تیز اور شفاف ہوئی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نوئیڈا: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ڈیجیٹل ٹکنالوجی لوگوں کی زندگی کو سہل بنانے میں اہم رول ادا کررہی ہے اور اس کی وجہ سے خدمات کی دستیابی تیز اور شفاف ہوئی ہے۔مسٹر مودی نے آج یہاں جنوبی کوریائی کمپنی سیم سنگ کے اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ کی توسیع شدہ کارخانے کا افتتاح کے موقع پر کہا کہ آج ڈیجیٹل ٹکنالوجی عام شہریوں کے زندگی کو سہل بنانے میں اہم رول اد اکررہی ہے ۔
      انہوں نے کہا کہ ملک میں تقریباً چالیس کروڑ اسمارٹ فون کنزیومر ہیں ، 32 کروڑ لوگ براڈ بینڈ کا استعمال کررہے ہیں ۔ بہت کم شرح پر انٹرنیٹ ڈاٹا دستیاب ہے ۔ ملک کی ایک لاکھ سے بھی زیادہ گرام پنچایتوں میں فائبر نیٹ ورک پہنچ چکا ہے۔ یہ تمام باتیں ڈیجیٹل انقلاب کا اشارہ ہیں۔
      کوریائی صدر مون جے ان کے ساتھ مسٹر مودی نے پانچ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تیار نئے کارخانے کا افتتا ح کیا ، جس میں ہر ماہ ایک کروڑ اسمارٹ فون تیار کئے جائیں گے۔
      First published: