بدعنوانی کے خلاف لڑائی کا نتیجہ کہ تین تین سابق وزرائے اعلی جیل کی سلاخوں کے پیچھے : مودی
وزیر اعظم نریندر مودی ۔ فائل فوٹو
وزیراعظم نریندر مودی نے بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف مہم میں نوجوانوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔ بدعنوانی کے خلاف لڑائی کا نتیجہ ہے کہ تین تین سابق وزرائے اعلی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف مہم میں نوجوانوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔ بدعنوانی کے خلاف لڑائی کا نتیجہ ہے کہ تین تین سابق وزرائے اعلی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں حصہ لینے آئے قومی کیڈٹ کور (این سی سی) کے 2000کیڈٹس کی پریڈ گراونڈ پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے آج کہاکہ قوم کی تعمیر میں این سی سی کا اہم رول ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف اپنی مہم میں تعاون کی اپیل کرتے ہوے کہاکہ گزشتہ حکومتوں میں بدعنوانی کا ذکر تو خوب ہوتا تھا لیکن کوئی سخت قدم نہیں اٹھائے جاتے تھے۔ آج صورتحال دوسری ہے اور اسی بدعنوانی کے خلاف لڑائی کا نتیجہ ہے کہ تین تین سابق وزرائے اعلی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ اس موقع پر وزیر دفاع نرملا سیتا رمن ، وزیر مملکت برائے دفاع سبھاش بھامرے، بری افواج کے سربراہ جنرل بپن راوت ، بحریہ کے سربراہ سنیل لانبا اور فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنووا بھی موجود تھے۔ مسٹر مودی نے کہاکہ اب کوئی نوجوان بدعنوانی برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اس برائی پر معاشرہ میں نفرت کا جذبہ محسوس کیا جارہا ہے لیکن اس سے کام نہیں چلے گا۔ کالے دھن اور بدعنوانی کے خاتمہ میں نوجوانوں کو خصوصی تعاون کرنا ہے کیونکہ اس لڑائی کا مقصد نوجوانوں کا مستقبل تعمیر کرنا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔