اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پردھان منتری کسان سمّان ندھی یوجنا کا آغاز، مودی نے کہا کسانوں کی بد دعائیں ان سیاسی پارٹیوں کے وجود کو ختم کردیں گی

    وزیر اعظم مودی نے گورکھپور میں پی ایم کسان اسکیم کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فوٹو۔ ٹوئٹر، اے این آئی۔

    وزیر اعظم مودی نے گورکھپور میں پی ایم کسان اسکیم کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فوٹو۔ ٹوئٹر، اے این آئی۔

    پی ایم-کسان اسکیم کا آغاز نریندر مودی نے منتخب کسانوں کو دو ہزار روپے کی پہلی قسط الیکٹرانک طریقے سے منتقل کرنے کیلئے ایک بٹن دبا کر کیا

    • Share this:
      وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے گورکھپور میں ’ پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا‘ کی شروعات کی۔ پی ایم-کسان اسکیم کا آغاز انہوں نے منتخب کسانوں کو دو ہزار روپے کی پہلی قسط الیکٹرانک طریقے سے منتقل کرنے کیلئے ایک بٹن دبا کر کیا۔ یہ فوائد کی براہ راست منتقلی، ڈی بی ٹی کے ذریعے براہ راست فیض حاصل کرنے والوں کے بینک کھاتوں میں پہنچے گی۔

      یہ رقم 2-2 ہزار روپئے کی تین قسطوں میں دی جائے گی۔ ریاست میں تقریباً 2 کروڑ کسانوں کو اس اسکیم سے فائدہ ہوگا، جبکہ پورے ملک میں 12 کروڑ سے زیادہ کسانوں کواسکیم کے تحت یہ رقم حاصل ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس اسکیم سے ملک کے کروڑوں کسانوں کو سالانہ چھ ہزار روپئے کی مالی امداد دی جائے گی۔ وہیں، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اس اسکیم سے یوپی کے دو کروڑ اور 14 لاکھ کسان فیض یاب ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کا آغاز کرنے کے لئے وزیر اعظم نے گورکھپور کی سرزمین کو منتخب کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر 55 سالوں کا موازنہ 55 مہینوں سے کیا جائے تو 55 مہینے ان پر بھاری پڑیں گے۔

      اترپردیش کے ضلع گورکھپور کے اے ایف سی آئی کیمپس میں’’ پردھان منتری کسان سمان ندھی‘‘ اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت کسانوں کی فلاح اور ان کی آمدنی دوگنی کرنی کے لئے مسلسل کام کرر ہی ہے،کسان سمان ندھی اسی کی ایک کڑی ہے۔ بی جے پی کی پالیسیوں کےعین مطابق کام کرنے والی این ڈی اے کی مرکزی حکومت کو کسانوں کا سب سے بڑا خیر خواہ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیاں کسانوں کو گمراہ کر کے سرکاری اسکیموں سے انہیں محروم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جس کا خمیازہ انہیں اٹھانا پڑے گا۔

      مودی نے کہا کہ کسان سمان ندھی اسکیم کے اعلان کے بعد سے کانگریس اور دیگر اپوزیشن لیڈروں کے چہرے اترے ہوئے ہیں۔ وہ حواس باختہ ہیں اور اس لئے یہ ’’مہا ملاوٹی‘‘ لوگ اس اسکیم کے بارے میں جھوٹی افواہ پھیلا کر کسانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ملک کے 12 کروڑ کسانوں کے کھاتے میں 6ہزار روپئے سالانہ بھیجے جائیں گے جس سے انہیں کھیتی کے لئے ضروری بیج، کھاد اور پانی کے لئے قرض نہیں لینا پڑے گا۔ دو ۔دو ہزار کی تین قسطوں میں یہ رقم کسانوں کے کھاتوں میں بھیجی جائے گی۔ ڈائرکٹ کسانوں کے کھاتوں میں ٹرانسفر کرنے سے اسکیم شفافیت کے ساتھ جاری رہے گی اور دلالوں و سود خوروں سے نجات ملے گی۔

      مودی نے کہا کہ مغربی بنگال سمیت کئی غیر بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں کسانوں کی فہرست مرکز کو نہیں بھیجی گئی ہے جس سے ان ریاستوں کے کسان ابھی اس اسکیم کے فائدے سے محروم ہیں۔ اپوزیشن گمراہ کرر ہا ہے کہ کسانوں کو بھیجی جارہی رقم کو واپس کرنا پڑے گا۔ جو سفید جھوٹ ہے۔ دراصل کچھ پارٹیوں کی بنیاد ہی جھوٹ اور افواہ پر ہے۔ کسانوں کو ان پارٹیوں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ کسانوں کی بد دعائیں ان سیاسی پارٹیوں کے وجود کو ختم کردیں گی۔




      پردھان منتری کسان یوجنا کے تحت دو ہیکٹیئر سے کم زمین والے کسانوں کوپہلی قسط کے دو ہزارروپئے دیئے جائیں گے۔ کسانوں کو ایک سال میں تین قسط سے 6 ہزارروپئے دئیے جائیں گے۔ یہ رقم بینکوں سے سیدھے ان کے اکاونٹ میں پہنچائی جائے گی۔

      یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ 



       

      First published: