ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چھ وزرا کے ساتھ وزیر اعظم مودی سوئٹزرلینڈ کے ڈاووس کے لئے روانہ

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی 48 ویں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے آج سوئٹزرلینڈ کے ڈاووس روانہ ہو گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 22, 2018 01:00 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
چھ وزرا کے ساتھ وزیر اعظم مودی سوئٹزرلینڈ کے ڈاووس کے لئے روانہ
پی ایم مودی ؛فائل فوٹو

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی 48 ویں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے آج سوئٹزرلینڈ کے ڈاووس روانہ ہو گئے۔ مسٹر مودی کے ساتھ ایک اعلی سطحی وفد بھی ڈاووس گیا ہے جن میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی، پیوش گوئل، سریش پربھو، دھرمیندر پردھان، جتیندر سنگھ اور ایم جے اکبر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کارپوریٹ دنیا کی کئی شخصیات بھی ہیں۔


اس سے پہلے مسٹر مودی نے کل ٹویٹ کر کےکہا تھا’’مجھے یقین ہے کہ دو طرفہ ملاقاتیں سود مند ہوں گی۔ ان ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات اور اقتصادی شراکت داری مضبوط ہوں گے‘‘۔ وزیر اعظم نے کہا’’موجودہ وقت میں عصر حاضر کے بین الاقوامی نظام اور عالمی سرکاری ڈھانچے کے سامنے ابھر رہے چیلنجوں پر سربراہان مملکت، حکومتوں، پالیسی سازوں،کارپوریٹ دنیا اور سماجی تنظیموں کی طرف سے سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے‘‘۔


اجلاس کا سرکاری سیشن کل سے شروع ہو جائے گا اور مسٹر مودی افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

First published: Jan 22, 2018 01:00 PM IST