ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گروپ ڈی، سی اور بی کے نان گزیٹیڈ عہدوں پر تقرری کے لئے یکم جنوری سے ختم ہوجائے گا انٹرویو:مودی

نئی دہلی۔ مرکزی حکومت کے گروپ ڈی، گروپ سی اور گروپ بی کے نان گزیٹیڈ عہدوں پر تقرری کے لئے یکم جنوری 2016 سے انٹرویو نہیں ہوگا

  • UNI
  • Last Updated: Oct 26, 2015 08:21 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گروپ ڈی، سی اور بی کے نان گزیٹیڈ عہدوں پر تقرری کے لئے یکم جنوری سے ختم ہوجائے گا انٹرویو:مودی
نئی دہلی۔ مرکزی حکومت کے گروپ ڈی، گروپ سی اور گروپ بی کے نان گزیٹیڈ عہدوں پر تقرری کے لئے یکم جنوری 2016 سے انٹرویو نہیں ہوگا

نئی دہلی۔  مرکزی حکومت کے گروپ ڈی، گروپ سی اور گروپ بی کے نان گزیٹیڈ عہدوں پر تقرری کے لئے یکم جنوری 2016 سے انٹرویو نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آکاشوانی پر نشر اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سارا عمل پورا کرلیا ہے اور اب یکم جنوری 2016 سے یہ نافذ ہوجائے گا۔ ابھی جہاں یہ عمل جاری ہے اس میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی لیکن یکم جنوری سے یہ نافذ ہوجائے گا۔


مسٹر مودی نے کہا کہ میں نے پندرہ اگست کو لال قلعہ سے یہ کہا تھا کہ کچھ شعبےہیں جہاں بدعنوانی گھر کرگیا ہے۔غریب شخص جب چھوٹی چھوٹی نوکری کے لئے جاتا ہے کسی کی سفارش کے لئے پتہ نہیں اسے کیا کیا پریشانیاں اٹھانی پڑتی ہیں اور دلالوں کی ٹولی کیسے کیسے ان سے روپے ہڑپ لیتی ہے۔ نوکری ملے تب بھی روپے خرچ ہوتے ہیں اور نہ ملے تب بھی روپے خرچ ہوتے ہیں۔ ساری خبر ہم سنتے تھے اور اسی سے میرے دل میں یہ خیال آیا تھا کہ چھوٹی چھوٹی نوکریوں کے لئے انٹرویو کی کیا ضرورت ہے ۔ میں نے تو کبھی سنا نہیں ہے کہ دنیا میں کوئی ایسا ماہر نفسیات ہے جو ایک منٹ ، دو منٹ کے انٹرویو میں کسی بھی شخص کو پوری طرح جانچ لیتا ہے۔ اسی خیال سے میں نے اعلان کیا تھا کہ کیوں نہ نچلے عہدوں کی نوکریوں کے لئے انٹرویو کی روایت ختم کردی جائے۔


First published: Oct 26, 2015 08:21 AM IST