ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

من کی بات : بدعنوان لوگوں ، کالے کاروباروں اور کالے دھن کو ہر حال میں مٹانا ہے: مودی

پی ایم نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج سال 2016 کی آخری من کی بات ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس دوران ملک سے ان کے ساتھ جڑنے کی اپیل بھی کی ہے۔

  • News18.com
  • Last Updated: Dec 25, 2016 01:16 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
من کی بات : بدعنوان لوگوں ، کالے کاروباروں اور کالے دھن کو ہر حال میں مٹانا ہے: مودی
پی ایم نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج سال 2016 کی آخری من کی بات ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس دوران ملک سے ان کے ساتھ جڑنے کی اپیل بھی کی ہے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف ان کی جنگ کو ناکام بنانے میں اپوزیشن نئے نئے حربے اختیار کرتے ہیں، لیکن تو ڈال-ڈال، تو میں پات پات۔ مسٹر مودی نے آکاش وانی پر ’من کی بات‘ پروگرام کے دوران کہا کہ سات دہائیوں سے بے ایمانی اور بدعنوانی کے سیاہ کاروبار میں بڑی بڑی طاقتیں ملوث رہی ہیں، لیکن انہوں نے (مسٹر مودی نے) بھی ان طاقتوں سے مقابلہ کرنے کی ٹھان لی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آٹھ نومبر کو ہی کہا تھا، یہ جنگ غیر معمولی ہے۔70 سال سے بے ایمانی اور بدعنوانی کے سیاہ کاروبار میں کیسی طاقتیں ملوث ہیں؟ ان کی طاقت کتنی ہے؟ ایسے لوگوں سے میں نے جب مقابلہ کرنے کا عزم کیا ہے تو وہ (بدعنوان) بھی حکومت کو شکست دینے کے لئے ہر روز نئے طریقے اپناتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جب وہ (بدعنوان) نئے طریقے اپناتے ہیں تو ہمیں بھی اس سے دفاع کے لئے نیا طریقہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔تو ڈال-ڈال، تو میں پات پات کیونکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بدعنوان لوگوں کو، کالے کاروباروں کو، کالے دھن کو مٹانا ہے۔

مسٹر مودی نے بدعنوانی اور کالے کاروبار سے منسلک عناصر کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے کے تئیں حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک کا عوام ان کے ساتھ ہے تو ایسی طاقتوں سے لڑنا بہت آسان ہے۔انہوں نے اس مہم میں عوام کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ نئے نئے لوگ پکڑے جا رہے ہیں، نوٹ پکڑے جا رہے ہیں اور یہ سب عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’روز نئے نئے لوگ پکڑے جا رہے ہیں! نوٹ پکڑے جا رہے ہیں! چھاپے مارے جا رہے ہیں! اچھے اچھے لوگ پکڑے جا رہے ہیں۔یہ کس طرح ممکن ہوا ہے؟ میں سیکریٹ (راز) بتا دوں۔ سیکریٹ یہ ہے کہ ان کے خلاف اطلاعات مجھے لوگوں کی طرف سے مل رہی ہیں۔‘

وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری نظام سے جتنی اطلاعات آتی ہیں ان سے کئی گنا زیادہ عام شہریوں سے مل رہی ہیں۔ حکومت کو جو کامیابی مل رہی ہے اس کی بنیادی وجہ عوام کی بیداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا کہ ملک کا بیدار شہری ایسے عناصر کو بے نقاب کرنے کے لئے کتنا خطرہ مول لے رہا ہے۔شہریوں سے جو اطلاعات آ رہی ہیں ان میں بیشتر کو کامیابی مل رہی ہے۔ حکومت نے ایسی اطلاعات کے لئے ایک ای میل ایڈریس بھی بنایا ہے۔


First published: Dec 25, 2016 09:38 AM IST