نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی ماحولیاتی تبدیلی پر 30 نومبر کو پیرس میں ہونے والی کانفرنس آف پارٹیز- ( سی او پی) 21 میں حصہ لینے کے لئے آج فرانس روانہ ہو گئے۔
پیرس روانگی سے پہلے مسٹر نریندر مودی نے ٹویٹر پر کہا کہ وہ وہاں موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر پیر سے شروع ہونے والی ایک اہم کانفرنس سی او پی -21 میں شرکت کریں گے ، جس میں وہ ماحول اور آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق حساس مسائل کو اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں ہندوستانی پویلین کا افتتاح کیا جائے گا، جس میں موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر ملک کی فطرت اور ماحول سے محبت اور ماحول کے تئیں اس کے عزم و عہد کی جھلک ملے گی۔ اس کانفرنس کا مقصد گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو محدود کر کے زمین کے درجہ حرارت کو بڑھنے سے روکنے کے لئے ایک عالمی سمجھوتے پر اتفاق کرنا ہے۔
اس دوران مسٹر نریندر مودی بین الاقوامی شمسی توانائی اتحاد کے مسئلے پر فرانس کے صد فرانسوا ہولندے کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقدہ میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی امریکی صدر بارک اوبامہ کی جانب سے مشن انوویشن پر منعقدہ میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔