உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیراعظم کی حفاظت میں چوک، ہاتھ میں بیگ لئے مودی کی طرف بھاگتا آیا ایک شخص

    نئی دہلی۔ میسور میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حفاظت میں ہفتہ کو سیندھ لگ گئی۔

    نئی دہلی۔ میسور میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حفاظت میں ہفتہ کو سیندھ لگ گئی۔

    نئی دہلی۔ میسور میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حفاظت میں ہفتہ کو سیندھ لگ گئی۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ میسور میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حفاظت میں ہفتہ کو سیندھ لگ گئی۔ مودی کے سیکورٹی قافلے میں اس وقت سیندھ لگ گئی جب ایک شخص اپنے بیگ کے ساتھ ان کے قافلے کے ساتھ دوڑنے لگا۔ یہ شخص مودی مودی چلا رہا تھا۔ اس وقت وزیر اعظم للت محل ہوٹل کی طرف جا رہے تھے۔ اس دوران سڑک کے دونوں جانب بڑی تعداد میں لوگ کھڑے تھے۔

      اچانک وزیر اعظم کے قافلے کے ساتھ ایک شخص کو دوڑتے دیکھ کر ایس پی جی نے اسے دھر دبوچا۔ ایس پی جی نے اس شخص کو میسور پولیس کے حوالے کر دیا۔ تاہم میسور پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد دیر رات اس شخص کو چھوڑ دیا۔ میسور پولیس کے مطابق وزیر اعظم جب ایک پروگرام میں حصہ لے کر واپس آ رہے تھے تو وی وی سرکل کے پاس یہ واقعہ پیش آیا۔
      First published: