ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جب نصف شب اچانک کاشی کا جائزہ لینے پہنچے مودی، اب مرزا پورمیں ترقیاتی کاموں اورمیڈیکل کالج کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی نے وارانسی میں دیر رات مندرجاکر بابا بھولےناتھ کی پوجا کی۔ اس کے علاوہ اب مرزا پور میں کئی ترقیاتی منصوبوں اور میڈیکل کا لج کا افتتاح کریں گے۔

  • Share this:
جب نصف شب اچانک کاشی کا جائزہ لینے پہنچے مودی، اب مرزا پورمیں ترقیاتی کاموں اورمیڈیکل کالج کا کریں گے افتتاح
وزیراعظم نریندر مودی مرزا پور پہنچ گئےجہاں کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے

وارانسی:وزیر اعظم نریندر مودی نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی سوغاتیں دینے کے بعد دیر رات مندرجاکر بابا بھولےناتھ کی پوجا کی اور شہری علاقے میں تقریبا 35 کلومیٹر کا دورہ کرکے ترقی کی حقیقت دیکھی۔

نریندرمودی نے اپنے دو روزہ وارانسی دورے کے پہلے دن ہفتہ کی شب بلٹ پروف گاڑی سے گھوم کر بدلتے شہر کی تصویر دیکھی۔ وزیر اعظم نے گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھ کر شہر کا دورہ کیا اور اپنے پارلیمانی حلقہ میں گزشتہ چار سالوں کے دوران ہونے والے کئی اہم ترقیاتی کاموں کو انتہائی قریب سے دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔ دورہ کے دوران ان کے ساتھ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔

اس سے قبل مودی نے وارانسی کے راجا تالاب میں جلسے سے خطاب کیا اور ڈيریكاگیسٹ ہاؤس میں پارٹی کی طرف سے منعقد ایک پروگرام میں حصہ لیا۔ تقریبا 500 شخصیات کی موجودگی میں وارانسی میں چار سال میں ہوئے ترقیاتی کاموں سے متعلق کتابچہ’میری کاشی‘ اور ڈاکیومنٹری تصاویر جاری کی گئی۔ نریندرمودی، گورنر رام نائک اور ریلوے کے وزیر مملکت منوج سنہا کی موجودگی میں  یوگی آدتیہ  ناتھ نے کتاب کا اجراکیا۔


ڈيریكا گیسٹ ہاؤس میں تھوڑا آرام کے بعد وزیراعظم کاشی ہندو یونیورسٹی (بی ایس یو) کیمپس پہنچے، جہاں انہوں نے کاشی وشوناتھ مندر میں باقاعدہ بابا بھولےناتھ کا دودھ کا غسل دیا ۔ انہوں نے بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر سفر کرتے ہوئے رنگ برنگی روشنیوں سے نهائے مندر اور دیگر عمارتوں کو قریب سے دیکھا


۔بی ایچ یو کے کیمپس میں داخل ہوتے ہوئے مین گیٹ پر نصب بھارت رتن پنڈت مدن موہن مالویہ کی مورتی کو آتے جاتے نمن کیا۔ مندر میں پوجا ارچنا کے دوران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرراکیش بھٹناگر کے علاوہ یہاں کے پرو فیسر چندرمول اپادھیائے اور چیف پراکٹر پروفیسروينا سنگھ بھی موجود تھیں۔
نریندرمودی مهامنا کی بگيا دیکھنےکے بعد روندرپوري میں واقع اپنے پارلیمانی دفتر کے ارد گرد ہیریٹیج سےمتعلق کاموں کو دیکھا۔ انہوں نے قدیم شری کاشی وشوناتھ مندر کے ارد گرد کےعلاقے کا دورہ کیا۔ گودوليہ چوراہا، چوک، میداگن، کبیر چورا، لهرابير، تليا باغ، اندھراپل، ندیسر ہوتے ہوئے کچہری واقع امبیڈکر پارک پہنچے۔ وہاں سے لوٹتے وقت انہوں نے اندھراپل، وارانسی (کینٹ) ریلوے اسٹیشن، لهرتارا، منڈواڈيه ہوتے ہوئے ڈيریكا پہنچے، جہاں انہوں نے رات آرام کیا۔
مودی کے اس دورہ کے پروگرام کا سرکاری اعلان پہلے سے نہیں کیا گیا تھا، لیکن رات میں ان کے شہر کی سڑکوں پر گھومنے پھرنے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے ہفتہ کو دن بھر بحث ہوتی رہی۔ اس کی وجہ سے ان کے دورے کے راستوں کے کنارے جگہ جگہ پارٹی کارکنان اور دیگر لوگ ان کو مبارکباد کے لئے کھڑے انتظار کر رہے تھے۔ کئی مقامات پر لوگوں نے کاشی کی روایت کے مطابق ’ہر ہر مہادیو کے جئے کار‘‘ کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے کہیں ہاتھ جوڑ تو کبھی ہاتھ ہلا کر لوگوں کا سلام قبول کیا۔
وزیر اعظم آج اتوارکو مرزاپور میں آب پاشی سے منسلک بانساگر پروجیکٹ کا افتتاح اور میڈیکل کالج سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیادرکھنے کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ اس کے بعد وہ دہلی کےلئے روانہ ہو جائیں گے۔
First published: Jul 15, 2018 11:48 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading