اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہاوڈی مودی ایونٹ میں شامل ہوں گے ڈونالڈ ٹرمپ، وزیر اعظم مودی نے کیا خوشی کا اظہار

    نریندر مودی۔ ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

    نریندر مودی۔ ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

    بتا دیں کہ 22 ستمبر کو ہیوسٹن میں مودی ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام میں 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موجودگی کا امکان ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      واشنگٹن۔ نئی دہلی۔ امریکہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام ’ ہاوڈی مودی‘ میں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی شامل ہوں گے۔ اس خبر پر اب وائٹ ہاؤس نے بھی اپنی مہر لگا دی ہے۔ بتا دیں کہ 22 ستمبر کو ہیوسٹن میں مودی ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام میں 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موجودگی کا امکان ہے۔

      وہیں، وائٹ ہاؤس کی طرف سے اس تصدیق کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا ’’ امریکی صدر کا یہ خصوصی قدم ہندوستان اور امریکہ کے درمیان کی خاص دوستی کو ظاہر کرتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ صدر ٹرمپ 22 ستمبر کو ہونے والے اس پروگرام میں شامل ہوں گے‘‘۔



      اس کے ساتھ ہی ایک دیگر ٹویٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا ’’ ہیوسٹن میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے شامل ہونے کا فیصلہ امریکی سماج اور معاشی نظام میں ہندوستانی کمیونٹی کے تعاون اور دونوں کمیونٹی کے درمیان رشتوں کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔



      پوپ کے بعد امریکہ میں کسی غیر ملکی لیڈر کے لئے منعقد ہونے والا یہ سب سے بڑا پروگرام ہو گا۔ نریندر مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ میں یہ پہلا پروگرام ہو گا۔ یہ پروگرام ٹیکساس کے ہیوسٹن میں منعقد کیا گیا ہے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہو گا جب  ٹرمپ اور  مودی کی موجودگی میں ہزاروں امریکی اور ہندوستانی شہری ایک ساتھ کسی پروگرام میں ہوں گے۔ امریکہ میں بھارتی سفیر ہرش وردھن شرنگلا نے ٹرمپ کے اس پروگرام میں شامل ہونے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا یہ قدم ہندوستا ن اور امریکہ کی دوستی کی گہرائی کا مظہر ہے ۔اس سے قبل مودی کے لئے میڈیسن اسکوائر گارڈن اور کیلی فورنیا کے سلیکن ویلی میں پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں تقریبا 20 ہزار لوگ شامل ہوئے تھے ۔’ہاوڈی مودی‘ پروگرام کا موضوع ’شیئرڈ ڈریمز اینڈ برائٹ فیوچر: انڈیا امریکہ سٹوری ‘ رکھا گیا ہے۔

      یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

      First published: