உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) سے ’ ٹیکس دہشت گردی‘ سے آزادی ملے گی: نریندرمودی

    نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں جی ایس ٹی بل پر بحث کے بعد کہا کہ یہ کسی ایک ٹیم کی جیت نہیں بلکہ تمام پارٹیوں کی جیت ہے۔

    نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں جی ایس ٹی بل پر بحث کے بعد کہا کہ یہ کسی ایک ٹیم کی جیت نہیں بلکہ تمام پارٹیوں کی جیت ہے۔

    نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں جی ایس ٹی بل پر بحث کے بعد کہا کہ یہ کسی ایک ٹیم کی جیت نہیں بلکہ تمام پارٹیوں کی جیت ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کو ’ٹیکس دہشت گردی‘ سے آزادی کی سمت میں ایک بڑا قدم قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ اس کے نافذ ہونے سے چھوٹی صنعتوں اور صنعتکاروں کو فائدہ ہوگا اور صارفین ’کِنگ‘ بنیں گے۔ جی ایس ٹی سے متعلق آئینی ترمیمی بل پر لوک سبھا میں بحث کے دوران مداخلت کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ یہ کسی پارٹی یا حکومت کی فتح نہیں ہے، بلکہ ہندستانی جمہوریت کی اعلی روایتوں اور تمام پارٹیوں کی اجتماعی جیت ہے۔ تمام حکومتوں کے تعاون سے یہ ممکن ہوپایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ قومی پالیسی سیاست سے بالاتر ہوتی ہے۔ انہوں نے جی ایس ٹی کو شفافیت اور تبدیلی کی سمت میں ٹیم انڈیا کی جانب سے اٹھایا گیا ایک بڑا قدم قرار دیا۔ جی ایس ٹی ضابطوں کے آسان بنانے کی سمت میں بھی ایک اہم قدم ہے اور اس سے کم از کم ایک لاکھ 40 ہزار کروڑ روپئے کی اس فضول خرچی کی بچت ہوگی جو ضابطوں کی رکاوٹوں کی وجہ سے خرچ ہوجاتی تھی۔


      مسٹر مودی نے کہاکہ جی ایس ٹی بدعنوانی اور کالے دھن کو ختم کرنے میں بہت کارگر ثابت ہوگا۔ اس سے 7 سے لے کر 12 یا 13 طرح کے ٹیکس وصولنے کا نظام ختم ہوجائے گا۔ جی ایس ٹی ان چھوٹی صنعتوں کو طاقت دے گا جو ہماری معیشت کی بنیاد ہیں۔ معیشت کی رفتار تیز کرنے کیلئے پانچ باتیں ’مین، مشین، میٹیرئل، میکینزم اور منٹ یعنی کہ ٹائم‘ کا زیادہ سے زیادہ استعمال ضروری ہوتا ہے۔ جی ایس ٹی سے ہم ایک نئے نظام سے منسلک ہونے جا رہے ہیں۔ جی ایس ٹی کے سلسلے میں مرکز کے تئیں ریاستی حکومتوں میں ایک طرح کے عدم اعتماد کا احساس تھا جسے دور کرنے کی ضرورت تھی۔ یہ دیکھنا تھا کہ اکثریت کی بنیاد پر کوئی فیصلہ نہ کیا جائے بلکہ سب کی رضامندی ہو کیوں کہ جمہوریت اکثریت کے اعداد و شمار کا کھیل نہیں بلکہ سب کی رضامندی کا سفر ہے۔


      وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات کا وزیر اعلی رہتے ہوئے جی ایس ٹی کے سلسلے میں ان کے من میں بھی شک تھا۔ ریاستوں کی بات پوری طرح سمجھی نہیں جا رہی تھی۔ انہوں نے اپنا شک دور کرنے کیلئے اس وقت کے وزیر خزانہ پرنب مکھرجی سے اس سلسلے میں کئی بار تبادلہ خیال بھی کیا تھا لیکن وزیر اعظم بننے کے بعد ان باتوں کو سلجھانا زیادہ آسان ہوا۔ اس سلسلے میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے ساتھ طویل عرصہ سے غوروخوض اور تجربہ بہت کام آئے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ جی ایس ٹی کی خامیوں کو دور کرنے میں ’ہم کامیاب رہے ہیں‘۔ اس میں راجیہ سبھا، لوک سبھا، 29 ریاستوں اور 90 سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے جامع تبادلہ خیال کرکے اس بل کو آج اس مقام پر پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی صرف ایک ٹیکس نظام نہیں ہے بلکہ ایک ایسا نظام ہے جو ’ایک ہندستان، بہترین ہندستان‘ کے جذبہ کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ایک ہندستان کے جذبہ کی مالا میں جوڑا گیا ایک نیا موتی ہے۔

      First published: