உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سشما سوراج کے انتقال پر وزیر اعظم مودی نے کہا : ہندوستانی سیاست کا ایک شاندار باب بند ہوگیا

    سشما سوراج ۔ فائل فوٹو ۔

    سشما سوراج ۔ فائل فوٹو ۔

    بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر لیڈر اور سابق وزیرخارجہ سشما سوراج دیر رات انتقال کرگئیں۔ وہ 67 برس کی تھیں۔

    • Share this:
      بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر لیڈر اور سابق وزیرخارجہ سشما سوراج دیر رات انتقال کرگئیں۔  وہ 67 برس کی تھیں۔ ان کے اہل خانہ میں ان کے شوہر سوراج کوشل اور ایک بیٹی بانسری سوراج ہیں۔ سوراج کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) لایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پرلے کر بچانے کی کوشش کی ، لیکن ان کے جسم نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ خیال رہے کہ ان کا گردہ ٹرانسپلانٹ تقریبا تین برس پہلے کیا گیا تھا۔ حالانکہ وہ اس سے اچھی ہوگئیں تھیں۔

      سابق وزیر خارجہ کی موت پر ملک بھر سے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے بھی ٹویٹ کرکے خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی سیاست کا ایک شاندار باب بند ہوگیا ۔ وہ کروڑوں افراد کیلئے ترغیب کا باعث تھیں ۔














      قابل ذکر ہے کہ این ڈی اے کی پہلی مدت کار میں وزیر اعظم مودی کی طرح ہی انہوں نے بھی اپنی مدت کار کے دوران کئی ممالک کا سفر کیا تھا ۔ ان کی مدت کار میں ہندوستان نے پوری دنیا میں اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا ۔ بیرون ممالک رہ رہے ہندوستانیوں کو جیسے ہی کوئی پریشانی ہوتی تھی ، سشما سوراج ہمیشہ ان کی مدد کیلئے تیار رہتی تھیں ۔
      First published: