ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ترقی کے ٹھوس ایجنڈے سے ’صفر‘ سے ’چوٹی‘ پر پہنچے ہیں: نریندر مودی

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے تریپورا اسمبلی الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت کو نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ ’صفر‘ سے ’چوٹی‘ تک کا یہ سفر ترقی کے ٹھوس ایجنڈے اور پارٹی کی تنظیمی طاقت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 03, 2018 07:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ترقی کے ٹھوس ایجنڈے سے ’صفر‘ سے ’چوٹی‘ پر پہنچے ہیں: نریندر مودی
وزیر اعظم نے کہا کہ تریپورا کے بھائیوں اور بہنوں نے غیر معمولی کام کیا ہے۔

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے تریپورا اسمبلی الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت کو نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ ’صفر‘ سے ’چوٹی‘ تک کا یہ سفر ترقی کے ٹھوس ایجنڈے اور پارٹی کی تنظیمی طاقت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ مسٹر مودی نے تریپورا‘ ناگالینڈ اور میگھالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج پر کہا کہ تریپورا کے 2018 کے انتخابات کو نئے دور کے آغاز کے طورپر یاد رکھا جائے گا۔ وہاں بی جے پی کی جیت صرف انتخابی جیت نہیں ہے۔


اس جیت کو بے رحم اور ڈرانے دھمکانے والی طاقت پر جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی فتح نظریہ کی بھی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج خوف پر امن او ر اہنسا کی جیت ہوئی ہے۔ ہم تریپورا میں گڈگورننس دیں گے جس کا وہ حقدار ہے۔


وزیر اعظم نے کہا کہ تریپورا کے بھائیوں اور بہنوں نے غیر معمولی کام کیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کو جس طرح زبردست حمایت دی ہے اس کے لئے ان کا لفظوں میں شکریہ ادا نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تریپورا کی کایا پلٹ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ میں برسوں سے زمینی سطح پر جی جان سے کام کرنے کے لئے بی جے پی کے ہر کارکن کو سلام کرتا ہوں۔

First published: Mar 03, 2018 07:38 PM IST