ویر بال دیوس پر منعقد پروگرام میں پہنچے پی ایم مودی، سن رہے کیرتنیوں کا کلام
پروگرام میں شامل ہونے سے پہلے پی ایم مودی نے ٹویٹر پر کہا، 'ویر بال دیوس پر، ہم صاحبزادوں اور ماتا گجری جی کی ہمت کو یاد کرتے ہیں۔ ہم شری گرو گوبند سنگھ جی کی ہمت کو بھی یاد کرتے ہیں۔‘‘
پروگرام میں شامل ہونے سے پہلے پی ایم مودی نے ٹویٹر پر کہا، 'ویر بال دیوس پر، ہم صاحبزادوں اور ماتا گجری جی کی ہمت کو یاد کرتے ہیں۔ ہم شری گرو گوبند سنگھ جی کی ہمت کو بھی یاد کرتے ہیں۔‘‘
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے 26 دسمبر 2022 کو دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں 'ویر بال دیوس' کے موقع پر منعقدہ ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں شامل ہونے سے پہلے پی ایم مودی نے ٹویٹر پر کہا، 'ویر بال دیوس پر، ہم صاحبزادوں اور ماتا گجری جی کی ہمت کو یاد کرتے ہیں۔ ہم شری گرو گوبند سنگھ جی کی ہمت کو بھی یاد کرتے ہیں۔‘‘
اس سال 9 جنوری کو گرو گوبند سنگھ کے یوم پیدائش (پرکاش پرو) کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے اعلان کیا تھا کہ 26 دسمبر کو سکھ گرو کے بیٹے جوراور سنگھ اور فتح سنگھ کو یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ شہادت کو 'ویر بال دیوس' کے طور پر منایا جائے گا۔
On Veer Baal Diwas, we recall the courage of the Sahibzades and Mata Gujri Ji. We also remember the courage of Sri Guru Gobind Singh Ji.
At 12:30 PM today, will be joining a programme to mark this inspiring day. https://t.co/Bgi5QRaW7N
مرکزی حکومت شہریوں کو بالخصوص چھوٹے بچوں کو سکھوں کے آخری گرو گوبند سنگھ کے بیٹوں کی مثالی جرات کی کہانی کے بارے میں بتانے کے لیے ملک بھر میں انٹرایکٹو اور شراکتی پروگرام منعقد کر رہی ہے، جنہوں نے اپنے عقیدے کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں تھی۔
اس موقع پر ملک بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں مضمون لیکھن، کوئز اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ عوامی مقامات جیسے ریلوے اسٹیشنوں، پٹرول پمپوں اور ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل نمائشیں لگائی گئیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔