உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Hazrat Imam Hussain: پی ایم مودی نے یوم عاشورہ پر حضرت امام حسینؓ کی قربانیوں کوکیایاد، کہی یہ اہم بات!

    Youtube Video

    ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج کا دن حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ انہیں سچائی کے ساتھ ان کی غیر متزلزل وابستگی اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مساوات اور بھائی چارے کو بھی بہت اہمیت دی۔

    • Share this:
      وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے منگل کے روز یوم عاشورہ (day of Ashura) کے موقع پر حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی لازوال قربانیوں کو یاد کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کو حق کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔

      ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج کا دن حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ انہیں سچائی کے ساتھ ان کی غیر متزلزل وابستگی اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مساوات اور بھائی چارے کو بھی بہت اہمیت دی۔

      واضح رہے کہ ماہ محرم الحرم (Muharram) سے ہی اسلامی نئے سال کا آغاز ہوتاہے اور اسے اسلامک ہجری کیلنڈر Islamic Hijri) (Calender میں ماہ رمضان کے بعد دوسرا مقدس ترین مہینہ مانا جاتا ہے۔ اس سال محرم 30 جون سے شروع ہوا۔ دنیا بھر کے مسلمان 10محرم کو عاشورہ کے طور پرمناتے ہیں۔ اس دن مسلمان مساجدوں اور امام بارگاہوں میں خصوصی دعااور ذکرازکار کرتے ہیں۔


      عاشورہ کربلا میں شہید ہونے والے پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ(Prophet Mohammad) کے نواسے امام حسینؑ (Imam Hussain) کی یوم وفات کا دن ہے۔ تعزیہ بنیادی طور پر امام حسینؑ کے مزار کی نقل ہے اور یہ متعدد شکلوں اور قدوں میں بنائیں جاتے ہیں۔ تعزیہ عربی لفظ عزا سے ماخوذ ہے جس کا مطلب مرنے والوں کو یاد کرنا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      UNSC: غزہ پٹی پر لگاتار اسرائیلی حملے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےطلب کیاہنگامی اجلاس

      اس دن کئی مسلمان روزہ رکھتے ہیں، جلوس نکالتے ہیں اور پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین ؓ کی یاد میں دعا کرتے ہیں، جو صدیوں پہلے عراق کے کربلا میں شہید ہوئے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      UAE: یو اے ای کی شہزادی نےغزہ پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں کے خلاف اٹھائی آواز!

      تعزیہTaziaکو محرم کی پہلی تاریخ سے لیکر نویں تاریخ کے درمیان کسی بھی دن گھر لایا سکتا ہے۔ ان کو پھرعاشورہ کو یعنی امام حسینؑ کی شہادت کے دن دفن کیا جاتا ہے۔ لہٰذا تعزیت کا مطلب  مرحوم کے لیے احترام اور مغفریت کی دعا کرنے کو کہا جاتا ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: