ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی نے کہا- ویکسین بنانے والی کمپنیوں سے متعلقہ محکمات تبادلہ خیال کریں

وزیر اعظم نریندر مودی نے حکومت کے تمام متعلقہ محکموں سے ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ رابطہ کرنے اور بات چیت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمے ان کمپنیوں کے ساتھ تمام اہم امور پر تبادلہ خیال کرکے معاملات حل کریں تاکہ ان کمپنیوں کی کاوشیں کامیاب ہوں اوریہ ملک و دنیا کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 30, 2020 08:07 PM IST
  • Share this:
وزیر اعظم مودی نے کہا- ویکسین بنانے والی کمپنیوں سے متعلقہ محکمات تبادلہ خیال کریں
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا- ویکسین بنانے والی کمپنیوں سے متعلقہ محکمات تبادلہ خیال کریں۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام متعلقہ محکموں سے کہا ہے کہ وہ کورونا ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کرکے ضروری معاملات حل کریں تاکہ ویکسین جلد ہی ملک اور دنیا کی ضروریات کو پورا کرسکے۔ ہفتہ کے روز کورونا ویکسین بنانے والی تین کمپنیوں کا دورہ کرنے کے بعد  وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو تین دیگر کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ورچوئل ذرائع سے بات کی اور ویکسین کو تیار کئے جانے سے متعلق تمام امور پر تبادلہ خیال کیا۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے حکومت کے تمام متعلقہ محکموں سے ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ رابطہ کرنے اور بات چیت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمے ان کمپنیوں کے ساتھ تمام اہم امور پر تبادلہ خیال کرکے معاملات حل کریں تاکہ ان کمپنیوں کی کاوشیں کامیاب ہوں اوریہ ملک و دنیا کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔ وزیر اعظم نے آج جن کمپنیوں کے نمائندوں سے بات کی ان میں پونے میں واقع جینوا بائیوفرماسیوٹیکلز لمیٹڈ حیدرآباد کی بائیوولوجیکل ای لمیٹڈ اور ڈاکٹر ریڈیز لیب لمیٹڈ شامل ہیں۔ انہوں نے ویکسین بنانے میں مصروف ان کمپنیوں کے سائنسدانوں کی تعریف کی۔ ویکسین کی ترقی کے لئے مختلف پلیٹ فارم کا بھی اس دوران تبادلہ خیال کیا گیا۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کمپنیوں سے ریگولیٹری عمل اورمتعلقہ معاملات کے بارے میں اپنی تجاویز اور نظریات شیئر کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ان کمپنیوں کو ویکسین کے بارے میں عام معلومات اور ان کے اثرات کے بارے میں لوگوں کو آسان اور عام فہم زبان میں معلومات دینی چاہئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کمپنیوں سے ریگولیٹری عمل اورمتعلقہ معاملات کے بارے میں اپنی تجاویز اور نظریات شیئر کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ان کمپنیوں کو ویکسین کے بارے میں عام معلومات اور ان کے اثرات کے بارے میں لوگوں کو آسان اور عام فہم زبان میں معلومات دینی چاہئے۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کمپنیوں سے ریگولیٹری عمل اورمتعلقہ معاملات کے بارے میں اپنی تجاویز اور نظریات شیئر کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ان کمپنیوں کو ویکسین کے بارے میں عام معلومات اور ان کے اثرات کے بارے میں لوگوں کو آسان اور عام فہم زبان میں معلومات دینی چاہئے۔ ویکسین کی تقسیم کے تناظر میں ان کی دیکھ بھال، نقل وحمل، کولڈ اسٹوریج ہاوسز وغیرہ پربھی بات چیت کی گئی۔ ان تینوں ٹیموں کی ویکسین تجربے کے مختلف مراحل میں ہیں اور ان کے بارے میں تفصیلی اعدادوشمار اور نتائج آئندہ سال آنے شروع ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ نریندر مودی نے ہفتہ کے روز احمدآباد کے زایڈس بائیوٹیک پارک، حیدرآباد کے بھارت بایوٹیک اور پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا دورہ کیا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 30, 2020 07:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading