ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی کا اعلان ، پی ایم کیئرس فنڈ سے خریدے جائیں گے ایک لاکھ پورٹیبل آکسیجن کنسنٹریٹر

وزیر اعظم مودی نے اعلان کیا ہے کہ سرکار پی ایم کیئرس فنڈ سے ایک لاکھ پورٹیبل آکسیجن کنسنٹریٹر کی خریداری کرے گی ۔ اس کے ساتھ ہی پی ایم کیئرس فنڈ کے تحت 500 نئے پی ایس اے آکسیجن پلانٹ کو بھی منظوری دی گئی ہے ۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی کا اعلان ، پی ایم کیئرس فنڈ سے خریدے جائیں گے ایک لاکھ پورٹیبل آکسیجن کنسنٹریٹر
وزیر اعظم نریندر مودی ۔ (PTI Photo)

نئی دہلی : وزیر اعظم مودی نے اعلان کیا ہے کہ سرکار پی ایم کیئرس فنڈ سے ایک لاکھ پورٹیبل آکسیجن کنسنٹریٹر کی خریداری کرے گی ۔ اس کے ساتھ ہی پی ایم کیئرس فنڈ کے تحت 500 نئے پی ایس اے آکسیجن پلانٹ کو بھی منظوری دی گئی ہے ۔ وزیر اعظم مودی کا کہنا ہے کہ اس سے خاص طور پر ضلع صدر دفتر اور ٹیئر ٹو شہروں میں آکسیجن کی رسائی میں بہتری ہوگی ۔


اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارش آر کے ایس بھدوریا سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں ہندوستانی فضائیہ نے وزیر اعظم مودی کو فضائیہ کے ذریعہ کورونا کے دور میں کی جارہی کوششوں کے بارے میں واقف کرایا ۔




مہاراشٹر، دہلی، اترپردیش میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات

ادھر ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3293 مریضوں کی موت ہو گئی ، جن میں سے سب سے زیادہ افراد کی جان مہاراشٹر ، دہلی اور اتر پردیش میں گئی۔ اس دوران جہاں مہاراشٹر میں 895 مریض کورونا سے مرے ہیں ، وہیں 381 افراد کی دہلی میں اور 264 افراد کی اتر پردیش میں موت ہوگئی ہے ۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،60،960 نئے معاملات کے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 79 لاکھ 97 ہزار 267 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 2،61،162 مریض بھی صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک ایک کروڑ 48 لاکھ 17 ہزار 371 افراد نے ملک میں کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

اس مدت کے دوران فعال معاملوں کی تعداد 29،78،709 ہوگئی ہے۔ وہیں 3293 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2،01،187 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحتیاب ہونے کی شرح 82.33 فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملوں کی شرح بڑھ کر 16.55 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.12 فیصد ہوگئی ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 28, 2021 05:47 PM IST