உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دس سال میں ساڑھے سات لاکھ روپئے دیں گے ملک کے 85 فیصد کسانوں کو: مودی

    مودی نے لوک سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطاب پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ کانگریس بار بار کسانوں کے قرض معافی کا معاملہ اٹھاتی ہے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      وزیراعظم نریندرمودی نے کسانوں کی قرض معافی کو کانگریس کی بدعنوانی کا مترادف قراردیتے ہوئے کہاکہ کانگریس کی حکومتوں نے 10سال میں 60۔50ہزار کروڑ روپئے کا قرض معاف کرکے تقریبا دوکروڑ خوشحال کسانوں کو فائدہ پہنچایا جبکہ ان کی حکومت 12کروڑ کسانوں کو 10سال میں ساڑھے سات لاکھ کروڑ روپئے ان کے بینک کھاتوں میں دیگی ۔

      مودی نے لوک سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطاب پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ کانگریس بار بار کسانوں کے قرض معافی کا معاملہ اٹھاتی ہے ۔ آخر قرض معافی سے کسانوں کا کیسے بھلا کرسکتے ہیں ۔

      وزیر اعظم مودی نے کہاکہ ہم بھی قرض معافی کے راستے پر جاسکتے تھے لیکن ہم نے کسانوں کو بااختیار بنانے کاراستہ چنا ۔انھوں نے کہاکہ ہم نے دہائیوں سے زیرالتوا 99سینچائی پروجکٹوں کو ہزاروں کروڑ روپئے دیکر پوراکیا۔پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے ذریعہ سنگ بنیاد رکھے جانے کے بعد سردارسروورباندھ کو انھوں نے پوراکیا۔ملک میں 20ہزار دیہی ہاٹ بنائی جارہی ہیں ۔ای نام منصوبہ میں کسانوں کو آن لائن بازار دستیاب کرایاگیاہے ۔

      First published: