உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عظیم اتحاد عوام کےلئے نہیں، بلکہ اقتدارکےلئے: نریندرمودی کے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ بوتھ سطح کے کارکنان کو دیا پیغام

    وزیر اعظم نریندر مودی

    وزیر اعظم نریندر مودی

    وزیراعظم نے کہا کہ یہ مبینہ عظیم اتحاد امیرلوگوں کا کلب ہے۔ لوگوں کوان کی موقع پرستی صاف نظرآرہی ہے اوروہ اس بے تکے اتحاد کوکبھی قبول نہیں کریں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے اپوزیشن پارٹیوں کے ممکنہ عظیم اتحاد پر نشانہ لگاتے ہوئے آج کہا کہ اس کی تشکیل کی بنیاد ذاتی وجود بچانا ہے اوریہ عوام کےلئے نہ ہوکراقتدار کےلئے بنایا جارہا ہے۔ نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وسطی اور شمالی چنئی، مدورئی، تروچراپلی اورتروولورمیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے بوتھ سطح کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا "آج کئی لیڈرعظیم اتحاد کی بات کررہے ہیں۔ یہ اتحاد کسی اصول پرمبنی ہونے کے بجائے ذاتی وجود کی حفاظت کےلئے ہے۔ یہ اتحاد اقتدار کےلئے ہے نہ کہ عوام کےلئے"۔
      نریندرمودی نے کہا کہ جین کمیشن پرکانفرنس اورتیلگودیشم پارٹی(ٹی ڈی پی) کی لڑائی کو کوئی نہیں بھولا ہے۔ اس وقت کانگریس نے کہا تھا کہ یا تووہ رہے گی یا ٹی ڈی پی، لیکن اب وہ ساتھ آنا چاہتے ہیں۔ ان کا یہ اتحاد موقع پرستی نہیں ہےتوکیا ہے۔
      وزیراعظم نے کہا کہ یہ مبینہ عظیم اتحاد امیرلوگوں کا کلب ہے۔ لوگوں کوان کی موقع پرستی صاف نظرآرہی ہے اوروہ اس بے تکے اتحاد کوکبھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں 
      نےالزام لگایا کہ کانگریس لوگوں میں جھوٹ پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔ وہ(کانگریس لیڈر) ملک کی ترقی کے بارے میں لوگوں کوگمراہ کرنےکےلئے کوئی کسرنہیں چھوڑ رہے ہیں۔ آج ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ ہندوستان کا خواب، امید کے مطابق تیزی سےآگے بڑھ رہا ہے۔ شہروں میں اقتصادی سرگرمیوں کی ہلچل تیزہوگئی ہے۔
      انہوں نے کہا کہ ’’میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ شہرکاری چیلنج نہیں موقع ہے۔ ہماری کوششوں کے تنائج نکل کر آرہے ہیں۔ ایک بین الاقوامی مطالعے میں یہ کہا گیا ہے کہ اگلے دودہائی میں دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھنے والے سبھی 10شہرہندوستان کے ہوں گے۔ وزیراعظم نے 2018 میں حکومت اورملک کی کامیابیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک کے طورپر ’نیوانڈیا‘ کی تعمیرکی سمت میں ہم تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم نے دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ یوجنا ’پردھان منتری جن آروگئے یوجنا ‘ کی شروعات کی، جس سے اب تک 6 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کو فائدہ پہنچایا جا چکا ہے۔


      انہوں نے کہا کہ ’نیو انڈیا‘ کی طرف سے آج اگرہم تیزی سے بڑھ رہے ہیں، توصرف اس لئے کہ ہمارے بزرگوں نے اس کی بنیاد ڈالی ہے۔ ان بزرگوں کے اصولوں اوردوراندیشی ہمارے لئے اہم ہے۔ پارٹی کارکنان سے نریندرمودی نے کہا ’’ملک کے لئے کارکنان کے دل میں جتنی عزت اورفخرکا جذبہ ہوگا، اتنا ہی وہ لوگوں سے قریب آئیں گے اورجتنا وہ غریبوں کے تئیں حساس ہوں گے، اتنی ہی ہماری جیت آسان ہوگی۔
      First published: