ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سماجی ترقی میں کرپشن ایک بڑا چیلنج، دہشت گردی اور جرائم سے نمٹنے کے لئے عالمی تعاون ضروری: مودی

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی سطح پر سماجی اور اقتصادی ترقی میں بدعنوانی کو اہم چیلنج قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ دہشت گردی اور جرائم سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 18, 2015 12:46 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سماجی ترقی میں کرپشن ایک بڑا چیلنج، دہشت گردی اور جرائم سے نمٹنے کے لئے عالمی تعاون ضروری: مودی
نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی سطح پر سماجی اور اقتصادی ترقی میں بدعنوانی کو اہم چیلنج قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ دہشت گردی اور جرائم سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔

نئی دہلی۔  وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی سطح پر سماجی اور اقتصادی ترقی میں بدعنوانی کو اہم چیلنج قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ دہشت گردی اور جرائم سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔ مسٹر مودی نے یہاں چھٹے " گلوبل فوكل پوائنٹ کانفرنس آن ایسیٹ ریکوری" کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پسماندگان، غریبوں اور کسانوں کو ان کے حقوق دیئے جا سکتے ہیں، نوجوانوں کو خود کفیل اور خواتین کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے لیکن اس کے لئے سب سے پہلے بدعنوانی سے نمٹنا ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ حکومت ہند بدعنوانی سے سختی سے نمٹنے کے لئے پابند عہد ہے اور ان کی حکومت کے وعدوں کی وجہ سے کالا دھن باہر آ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کئی ممالک کے ساتھ معاہدے کئے گئے ہیں۔ مسٹر مودی نے بتایا کہ اس سلسلے میں امریکہ کے ساتھ ایک خصوصی معاہدہ کیا گیا ہے جس کے ذریعہ دونوں ملکوں کے انکم ٹیکس حکام کو ایک دوسرے کے یہاں جمع پراپرٹی کی تفصیلات حاصل کرنے میں آسانی ہوگي۔حکومت نے کالے دھن سے متعلق ایک قانون بنایا ہے جس کے ذریعے غریبوں کے مفاد میں پیسہ خرچ ہوگا۔


مسٹر نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت منظم سسٹم اور پالیسی پر مبنی نظم و نسق پہ اعتماد کرتی ہے، جس سے بدعنوانی میں کمی آتی ہے اور کسی بد نظمی یا گڑبڑی کا امکان کم ہوتاہے۔ کوئلہ بلاک، ایف ایم ریڈیو، اسپیکٹرم اور دیگر وسائل کی نیلامی کے لئے ایک سسٹم اور پالیسی اپنائی گئی ہے۔ اس سے لوگوں کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال اور ٹھوس نظام کے ذریعے بدعنوانی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 45 لاکھ لوگوں نے گیس سبسڈی چھوڑی ہے۔


مسٹر مودی نے کہا کہ غیر قانونی دولت کا استعمال دہشت گردی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ہوتا ہے/ اگر اسے روک دیا جائے تو دہشت گردی اور جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ جدید دور میں جرائم تیزی سے پھیل رہے ہیں، اور انہیں روکنے کے لئے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اطلاعات کے تبادلے کے لئے خودکارسسٹم کو لاگو کرنے کے لیے مصروف عمل ہے۔


کانفرنس میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)، اسٹیٹ ویجیلنس محکمہ، اسٹیٹ کرپشن بیورو، انٹرپول اور غیر ملکی پولیس کے افسران حصہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے سی بی آئی کے افسران کو اعزاز سے بھی نوازا۔


First published: Nov 18, 2015 12:46 PM IST