ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اب غریبوں اوردلتوں کوملتا ہے رسوئی گیس کنکشن: وزیراعظم نریندرمودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آزادی کے 6 دہائیوں تک عام طور پر امیر لوگوں کو رسوئی گیس کا کنکشن ملتا تھا، لیکن ان کی حکومت نے گذشتہ چار سال میں 10 کروڑ نئے گیس کنکشن تقسیم کرکے غریبوں، نچلے طبقات کے لوگوں ، دلتوں اور قبائلیوں

  • UNI
  • Last Updated: May 28, 2018 04:18 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اب غریبوں اوردلتوں کوملتا ہے رسوئی گیس کنکشن: وزیراعظم نریندرمودی
وزیر اعظم نریندر مودی ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آزادی کے 6 دہائیوں تک عام طور پر امیر لوگوں کو رسوئی گیس کا کنکشن ملتا تھا، لیکن ان کی حکومت نے گذشتہ چار سال میں 10 کروڑ نئے گیس کنکشن تقسیم کرکے غریبوں، نچلے طبقات کے لوگوں ، دلتوں اور قبائلیوں کی زندگی کو بااختیار بنایا ہے۔

وزیر اعظم نے ’نمو ایپ‘ کے ذریعہ ’اجولا یوجنا‘ سے فائدہ اٹھانے والوں سے پیر کے براہ راست بات چیت کی۔ نریندرمودی نے کہا کہ ملک میں رسوئی گیس کی ابتدا آزادی کے بعد ہی ہوگئی تھی، لیکن 2014 میں ان کی حکومت کے اقتدار میں آنے تک ملک میں 13  کروڑ لوگوں کو ہی اس کے کنکشن ملے تھے۔


انہوں نے کہاکہ پہلے کی حکومتوں کے دور میں رسوئی گیس کا کنکشن عام طور ور امیر لوگوں کو ہی ملتا تھا۔ لیکن پچھلے چار سال میں ان کی حکومت نے دس کروڑ نئے رسوئی گیس کنکشن دے کر غریبوں، دلتوں نچلے طبقہ کے لوگوں او رقبائلیوں کی زندگی کو بااختیار بنایا ہے ۔ خط افلاس سے نیچے رہنے والے چار کروڑ خاندانوں کو اب تک رسوئی گیس کے کنکشن تقسیم کئے گئے ہیں ان میں 45فیصد دلت ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلے رسوئی گیس کا کنکشن ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کی سفارش کرنے پر ہی ملتا تھا اور یہ صرف بڑے لوگوں کے پاس ہوتا تھا۔ اس وقت ملک کے ہر 100خاندانوں میں سے 81 خاندان کے پاس رسوئی گیس کا کنکشن پہنچ چکا ہے۔


First published: May 28, 2018 04:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading