ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر سونیا، راہل اور وزیر اعظم مودی نے خراج عقیدت پیش کیا

متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس صدر راہل گاندھی اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے پیر کو سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

  • UNI
  • Last Updated: Aug 20, 2018 12:34 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر سونیا، راہل اور وزیر اعظم مودی نے خراج عقیدت پیش کیا
سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی تصویر

نئی دہلی: متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس صدر راہل گاندھی ، وزیر  اعظم نریندر مودی اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے پیر کو سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ محترمہ گاندھی، راہل گاندھی ، ڈاکٹر منموہن سنگھ، پرینکا گاندھی اور ان کے شوہر رابرٹ واڈرہ، کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کے علاوہ پارٹی کارکنان ویر بھومی پہنچے اور سابق وزیراعظم کی سمادھی پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔



مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ مسٹر راجیو گاندھی ایک رحم دل اور عوام سے محنت کرنے والی شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی بے وقت موت سے میری زندگی ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔ مجھے ان کے ساتھ گزارے ہوئے دن یاد ہیں۔ ہماری خوش قسمتی تھی کہ ان کی زندگی میں ہم نے کئی سالگرہ ان کے ساتھ منائیں۔ میں ان کی کمی محسوس کرتا ہوں لیکن ان کی یادیں ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔



راجیو گاندھی کی پیدائش 20اگست 1944 کو ہوئی تھی اور وہ 40 برس کی عمر میں ملک کے ساتویں وزیراعظم بنے تھے۔ سال 1984 سے 1989 تک وہ وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے۔ 21 مئی 1991 کو تامل ناڈو کے پیرومبدرو میں انتخابی ریلی کے دوران ایل ٹی ٹی ای کے خود کش حملے میں ان کی موت ہوئی تھی۔







First published: Aug 20, 2018 12:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading