ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں۔کشمیر کے لوگوں کو دیا بڑا تحفہ، آیوشمان بھارت اسکیم کا کیا افتتاح

جموں کشمیرمیں آیوشمان بھارت اسکیم کاآج افتتاح عمل میں آیا۔ جموں میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسکیم کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی نے کیا۔

  • Share this:

جموں کشمیرمیں آیوشمان بھارت اسکیم کا آج افتتاح عمل میں آیا۔ جموں میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسکیم کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی نے کیا۔ اس اسکیم کے تحت ریاست کے دو سو انتیس سرکاری اور پینتیس نجی اسپتالوں میں علاج کی سہولت رہے گی۔ اس اسکیم سے غریبوں کے لئے پانچ لاکھ روپئے تک مفت علاج کی فراہمی کی سہولت ہے۔ جموں کشمیرمیں آیوشمان بھارت اسکیم کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم نریندرمودی نے خطاب کیا۔


اس دوران انھوں کہا کہ ڈی ڈی سی چناؤ سےریاست میں جمہوریت کا استحکام ہواہے۔اپنے خطاب میں پی ایم مودی نےمغربی بنگال حکومت کوبھی نشانہ بنایا ۔انھوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں ایوشمان بھارت اسکیم پرعمل نہیں ہوتا ہے کیونکہ بنگال کی حکومت نےیہ اسکیم لاگو نہیں کی ہے۔ اس لئے اس اسکیم کا فائدہ مغربی بنگال میں نہیں مل سکتا۔



جموں۔کشمیر کے (Information and Public Relations Department) صحت یوجنا (SEHAT) کا مطلب ہے۔ سوشل اینڈیور فار ہیلتھ اینڈ ٹیلی میڈیسن (Social Endeavour for Health and Telemedicine)۔ یہ ایک ہیلتھ انشیورینس یوجنا ہے۔ محکمہ نے اسے ریاست کیلئے تاریخی لمحہ بتایا ہے۔ محکمہ نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا۔ جموں و کشمیر کے لئے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودیSEHAT لانچ کرنے جارہے ہیں۔ 26 دسمبر 2020 کو پورے جموں و کشمیر کے لئے سوشل اینڈیور فار ہیلتھ اینڈ ٹیلی میڈییسن ہیلتھ انشیورنس یوجنا۔


جموں وکشمیر کے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے مطابق ، سی ایچ اے ٹی اسکیم کا مطلب صحت اور ٹیلی میڈیسن برائے معاشرتی کوشش ہے۔ یہ وسطی علاقوں کے لئے صحت کی انشورینس اسکیم ہے۔ محکمہ نے اسے ریاست کے لئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔ محکمہ نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا ، 'جموں و کشمیر کے لئے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ معزز وزیر اعظم نریندر مودی سی ایچ اے ٹی کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ 26 دسمبر 2020 کو پورے جموں و کشمیر کے لئے صحت اور ٹیلی میڈیسن ہیلتھ انشورنس اسکیم برائے معاشرتی کوشش۔

جموں۔کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ مرکزی خطے میں رہنے والے سبھی لوگوں کو پانچ لاکھ تک کا مفت ہیلتھ کور ملے گا۔ انہوں نے لکھا، جموں۔کشمیر کیلئے تاریخی لمحہ ہے۔ محترم وزیر اعظم نریندر مودی 26 دسمبر 2020 کو PMJAY-SEHAT لانچ کریں گے۔ جموں۔کشمیر کے تمام باشندوں کو پانچ لاکھ روپئے تک کا فری کیش لیس کور ملے گا۔ وہیں آپریشنل expansion کیلئے اضافی کنبے کیلئے تقریبا پندرہ لاکھ زیادہ ملیں گے۔ یہ یوجنا PM-JAY کے ساتھ انشورنس موڈ میں کام کرے گی۔ اس یوجنا کا فائدہ پورے ملک میں ملے گا۔ ساتھ ہی PM-JAY یوجنا کے تحت لائے گئے سبھی اسپتالوں میں اس یوجنا کی سہولیات ملیں گی۔
Published by: sana Naeem
First published: Dec 26, 2020 03:51 PM IST