بی جے پی کا پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے خلاف احتجاج، جلائے گئے پتلے

Youtube Video

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں قابل اعتراض بیان پر اتر پردیش میں مختلف مقامات پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔ بی جے پی نے بھی بلاول بھٹو کے بیان پر اعتراض کا اظہار کیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    پی ایم مودی: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے پی ایم مودی سے کو لیکر قابل اعتراض بیان پر ملک بھر میں احتجاج ہو رہا ہے۔ بی جے پی نے بھی بلاول بھٹو کے بیان پر اعتراض کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں قابل اعتراض بیان پر اتر پردیش میں مختلف مقامات پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔ بی جے پی نے بھی بلاول بھٹو کے بیان پر اعتراض کا اظہار کیا ہے۔ لکھنؤ، گورکھپور، لکھیم پور کھیری، اناؤ سمیت ریاست کے کئی حصوں سے مظاہروں کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب یوپی بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری نے پاکستانی وزیر خارجہ کے بیان کی سخت مذمت کی ہے۔ بی جے پی نے پاکستان کے وزیر خارجہ بھٹو کے شرمناک بیان کے خلاف 17 دسمبر کو پوری ریاست میں ضلعی سطح پر زبردست احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

    پاکستان کے بلاول بھٹو کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف متنازعہ بیان کے خلاف گورکھپور میں بی جے پی کارکنوں میں شدید غصہ دیکھا گیا۔ اس دوران بڑی تعداد میں اپنے ہاتھوں میں تختیاں اٹھائے میونسپل کارپوریشن سے محکمہ سیاحت تک پیدل مارچ کیا، جس میں بھٹو اور پاکستان کے خلاف نعرے درج تھے۔ اسی دوران لکھیم پور کھیری کے صدر چوک پر پاکستان کے وزیر دفاع بلاول بھٹو کا پتلا جلایا گیا۔ اناؤ میں بھی پاکستان کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائے گئے، بی جے پی عہدیداروں نے شدید احتجاج کیا۔ اس کے علاوہ بلاول بھٹو کا پتلا بھی جلایا گیا۔ جبکہ فتح پور میں بی جے پی کارکنوں نے بلاول بھٹو کا پتلا جلاتے ہوئے نعرے لگائے۔ پٹیل نگر چوک پر پاکستان اور بلاول کے خلاف زبردست مظاہرے کیے گئے۔

    پی ایم مودی کےخلاف زہر اگلنے والے بلالول بھٹو زرداری کو ہندستانی مسلمان کا منھ توڑ جواب

    بڑی خبر: 11 قصورواروں کی رہائی کیس میں بلکیس بانو کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، ریویو کیس خارج

    یہ احتجاج نیویارک میں اقوام متحدہ میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ کے شرمناک تبصرے کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔ بلاول بھٹو کے تبصرے کو 'انتہائی تضحیک آمیز اور بزدلی سے بھرپور' قرار دیتے ہوئے، بی جے پی نے کہا کہ یہ تبصرہ پاکستان کی گرتی ہوئی معیشت، افراتفری اور پاکستان میں انتشار، سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے کیے گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاول کے بیان کا مقصد دنیا کو گمراہ کرنا اور پاکستان کی گرتی ہوئی معیشت، پاکستان میں افراتفری اور انتشار، پاکستانی فوج میں بڑھتے ہوئے اختلافات، اس کے بگڑتے عالمی تعلقات اور اس حقیقت سے دنیا کی توجہ سے ہٹانا ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: