پی ایم مودی کا دو روزہ قومی عہدیداروں کی میٹنگ سےخطاب، لوک سبھا انتخابات 2024 پرگفتگومتوقع
وزیر اعظم نریندر مودی (فائل فوٹو)
ذرائع نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے کے لئے ہندوستان کی صدارت کے بارے میں قائدین کو مطلع کرسکتے ہیں۔ وہیں لوک سبھا انتخابات 2024 پر بھی گفتگو متوقع ہے۔
گجرات اسمبلی انتخابات (Gujarat assembly elections) کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران آج بروز پیر وزیر اعظم نریندر مودی اپنی آبائی ریاست گجرات میں ووٹ ڈالیں گے۔ اس کے فوراً وہ دہلی میں دو روزہ قومی عہدیداروں کی میٹنگ سے خطاب بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مودی تمام ریاستوں سے فیڈ بیک رپورٹ چاہتے ہیں اور اس لیے میٹنگ بلانے کو کہا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہماچل پردیش، دہلی اور گجرات کے انتخابات کے بعد وہ ریاستی رپورٹ طلب کریں گے اور لوک سبھا انتخابات 2024 پر نظر رکھنے والے بی جے پی کیڈر کی رہنمائی کرنے میں ایک دن بھی ضائع نہیں کریں گے۔ اپنی آبائی ریاست میں بیک ٹو بیک روڈ شو اور عوامی ریلیوں کے بعد وزیر اعظم مودی نے بغیر کسی وقفے کے دوسری ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت کو یقینی بنانے کے کام کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ زعفرانی پارٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی عہدیداروں کی میٹنگ میں آئندہ اسمبلی انتخابات پر غور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم مودی ووٹ ڈالنے کے بعد قومی عہدیداروں کے دو روزہ اجلاس سے خطاب کے لیے نئی دہلی روانہ ہوں گے۔ اس اجلاس کی صدارت بی جے پی کے قومی سربراہ جے پی نڈا کریں گے۔
میٹنگ میں قومی عہدیداران، ریاستی انچارج اور شریک انچارج، مورچہ پربھاری، ریاستی صدور اور ریاستوں کے تنظیمی سکریٹریز شرکت کریں گے۔ اس میں بوتھ کمیٹیوں کو مضبوط بنانے اور دیگر تنظیمی کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
میٹنگ کی تیاری کے لیے قومی جنرل سکریٹریوں نے دہلی میں ملاقات کی جہاں مختلف مورچوں کو کام سونپے گئے کیونکہ ملک بھر سے لیڈروں کی میزبانی کے لیے تیاریوں کی ضرورت ہے۔
پارٹی کے سینئر ذرائع نے بتایا کہ عہدیداروں کی میٹنگ دوپہر کے قریب شروع ہوگی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے کے لئے ہندوستان کی صدارت کے بارے میں قائدین کو مطلع کرسکتے ہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔