உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آج پی ایم مودی Smart India Hackathon 2022 کے طلبا سے کریں گے خطاب، کیا ہوگی خاص بات؟

    وزیراعظم مودی

    وزیراعظم مودی

    مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم سبھاس سرکار (Subhas Sarkar) نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہر سال اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون کے طلبا کے ساتھ بات چیت کرتے رہے ہیں اور توقع ہے کہ وہ اس سال بھی 25 اگست کو شام 8 بجے طلبا کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ Smart India Hackathon 2022

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Lucknow | Madhapar
    • Share this:
      Smart India Hackathon 2022: وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آج یعنی جمعرات کو اس سال کے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون (SIH) کے گرینڈ فائنل میں حصہ لینے والے طلبا سے خطاب کریں گے۔ اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون کا آغاز 2017 میں ہوا۔ یہ پروگرام ایک ایک ملک گیر اقدام ہے۔

      اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون کے تحت طلبا کو معاشرے، تنظیموں اور حکومت کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔ اس کا مقصد طلبا میں مصنوعات کے سلسلے میں جدت، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت اور وسیع انداز میں سوچنے کو فروغ دینا ہے۔

      اطلاع کے مطابق 2,900 سے زیادہ اسکولوں اور 2,200 اعلی تعلیمی اداروں کے طلبا فائنل میں 53 مرکزی وزارتوں کے تحت شریک ہوں گے، ایس آئی ایچ کے ہر سال دو ایڈیشن ہوتے ہیں- ایس آئی ایچ سافٹ ویئر اور ایس آئی ایچ ہارڈ ویئر۔ اس سال اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون-جونیئر کو بھی اسکولی طلبا کے لیے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ اسکول کی سطح پر طلبا و طالبات کے اندر اختراعی اور مسائل کو حل کرنے کے رویے کا کلچر بنایا جاسکے۔

      مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم سبھاس سرکار (Subhas Sarkar) نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہر سال اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون کے طلبا کے ساتھ بات چیت کرتے رہے ہیں اور توقع ہے کہ وہ اس سال بھی 25 اگست کو شام 8 بجے طلبا کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ایس آئی ایچ 2022 کے فائنل میں شرکت کے لیے 15,000 سے زیادہ طلبا 75 نوڈل مراکز کا سفر کر رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Hyderabad : ٹی راجا سنگھ کے خلاف احتجاج جاری ، درجنوں مظاہرین کو کیا گیا گرفتار
      راجہ سنگھ کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس 22 اگست کی رات کو ایک یوٹیوب ویڈیو میں پوسٹ کیے گئے تھے۔ اسے تب ہی ہٹا دیا گیا ہے۔ راجہ سنگھ نے اسے تلنگانہ حکومت کے جوابی طور پر پوسٹ کیا جس نے مزاحیہ اداکار منور فاروقی کو 20 اگست کو حیدرآباد میں پرفارم کرنے کی اجازت دی۔ اس نے شو میں خلل ڈالنے کی دھمکی دی تھی، لیکن پولیس نے اسے ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔


      یہ بھی پڑھیں:Prophet Muhammad: راجہ سنگھ کے خلاف مزید 2 مقدمات درج، دوبارہ گرفتاری کا امکان

      سرکاری ذرائع نے کہا کہ اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون کا دائرہ 2017 میں شروع ہونے کے بعد سے ہر گزرتے سال کے ساتھ وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ اس میں حصہ لینے والے طلبا میں کئی صلاحیتوں کا اضافہ ہورہا ہے جس کی مدد سے وہ اپنی عملی زندگی میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: