اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وزیر اعظم مودی آج آل پارٹی میٹنگ کی کریں گے صدارت، جی 20 پر سیاسی اتفاق رائےکی ہوگی کوشش

    ’’ہندوستان گلوبل ساؤتھ کی آواز بن کر ابھرنا چاہتا ہے‘‘۔

    ’’ہندوستان گلوبل ساؤتھ کی آواز بن کر ابھرنا چاہتا ہے‘‘۔

    اگلے سال دہلی میں ہونے والا جی 20 اجلاس سب سے بڑا اجتماع ہوگا، جس میں دنیا بھر کئی قائدین شرکت کریں گے، اس دوران نئی دہلی میں بڑے پیمانے پر ملک کی کامیابیوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے پارٹی کے مختلف لیڈروں کو میٹنگ کے لیے مدعو کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Jammu | Ahmadabad Cantonment | Lucknow
    • Share this:
      وزیر اعظم نریندر مودی جی ٹوئنٹی (G20) کے ضمن میں آج بروز پیر تمام بڑی جماعتوں کے سربراہوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ پی ایم مودی اپنی پہلی صدارت کے دوران ہندوستان کے اہداف پر سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ اجلاس میں مختلف پارٹی لیڈران کی تجاویز طلب کرنے سے قبل صدارتی اہداف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔ دیگر آل پارٹی میٹنگوں کے برعکس پیر کے روز شام 5 بجے راشٹرپتی بھون کلچرل سنٹر میں بریفنگ کے لیے سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

      ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہندوستان کے جی 20 شیرپا امیتابھ کانت (G20 Sherpa Amitabh Kant) قائدین کو اس منفرد موقع کی تیاریوں اور مقاصد کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ وہیں وزیر اعظم مجموعی اہداف کے بارے میں تفصیلی بات چیت بھی کریں گے۔ اہم موضوعات پر بات چیت کے علاوہ جن کا فیصلہ وقت کے ساتھ ساتھ کیا جائے گا، نریندر مودی حکومت مسائل کے ممکنہ حل کے لیے ہندوستانی ماڈل کو ظاہر کرے گی۔ اس دوران عالمی قیادت کا کردار اور اس کی پہلی جی 20 صدارت میں ہندوستان کی کارکردگی پر بھی بات ہوگی۔

      ملک کی کامیابیوں کا مظاہرہ:

      اگلے سال دہلی میں ہونے والا جی 20 اجلاس سب سے بڑا اجتماع ہوگا، جس میں دنیا بھر کئی قائدین شرکت کریں گے، اس دوران نئی دہلی میں بڑے پیمانے پر ملک کی کامیابیوں کا مظاہرہ کیا جائے گا، جیسے کہ عوامی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ملک کو دنیا کی فارمیسی کے طور پر اور ماحولیات کے طرز زندگی میں دنیا کو متاثر کرنے کے لیے مضبوط مالیاتی شمولیت کا ماڈل، موسمیاتی فائنانسنگ، توانائی کی منتقلی اور خواتین کی قیادت میں ترقی ایسے شعبے ہیں؛جن میں ہندوستان نے پچھلے سات سال میں ایک مضبوط ڈھانچہ تیار کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      1 دسمبر کو ہندوستان نے باضابطہ طور پر صدارت کا عہدہ سنبھالا، اس دوران مودی نے ذکر کیا کہ یہ دنیا میں بحران اور افراتفری کے وقت ایک نئی امید کی طرح ہے۔

      پی ایم مودی نے کہا تھا کہ جی 20 لوگو میں کمل کی علامت اس دور میں امید کی نمائندگی کرتی ہے۔ حالات کتنے ہی نامساعد کیوں نہ ہوں، کنول پھر بھی کھلتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر دنیا ایک گہرے بحران میں ہوگی، تب بھی ہم ترقی کر سکتے ہیں اور دنیا کو ایک بہتر جگہ بنا سکتے ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: