உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Covid-19 : ملک میں کورونا بحران پر وزرائے اعلی کے ساتھ بدھ کو میٹنگ کریں گے پی ایم مودی

    Covid-19 : ملک میں کورونا بحران پر وزرائے اعلی کے ساتھ بدھ کو میٹنگ کریں گے پی ایم مودی

    Covid-19 : ملک میں کورونا بحران پر وزرائے اعلی کے ساتھ بدھ کو میٹنگ کریں گے پی ایم مودی

    ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن صورتحال پر پریزنٹیشن دیں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن صورتحال پر پریزنٹیشن دیں گے۔ پچھلے کچھ دنوں سے انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : J&K News : وزیر اعظم مودی کی ریلی کی جگہ سے صرف 12 کلومیٹر دور کھیتوں میں دھماکہ


      سنیچر کی صبح 8 بجے مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ اپ ڈیٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 2527 کیسز پائے گئے ہیں، جن میں سے ایک ہزار سے زیادہ صرف دہلی سے ہیں۔ آئی آئی ٹی مدراس میں 55 کیسز پائے گئے ہیں اور بنگلورو میں اومیکرون سب ویرینٹ بی اے 2 کے دو مریض بھی پائے گئے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے : جموں کشمیر کے پللی گاوں سے آج ملک بھر کی پنچایتوں سے خطاب کریں گے پی ایم مودی۔ سخت حفاظتی انتظامات


      اس دوران 33 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے، جن میں سے 21 اموات کیرالا اور دو دہلی سے ہیں۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 15,057 ہے جو کل کیسز کا 0.04 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.56 فیصد اور ہفتہ وار انفیکشن کی شرح 0.50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

      کووین پورٹل کے شام 6 بجے کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا ویکسین کی کل 187.55 کروڑ ڈوزیں دی جا چکی ہیں۔ ان میں 100.02 کروڑ پہلی ڈوز ، 84.99 کروڑ دوسری اور 2.52 کروڑ بوسٹر ڈوز شامل ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: