ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بینکوں میں سونا رکھیں، اس پر ملیں گے سود:نریندرمودی

نئی دہلی۔ مرکزی حکومت دیوالی سے قبل ایک ایسا منصوبہ شروع کر رہی ہے جس کے تحت بینکوں میں سونا رکھنے پر سود ملے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 25, 2015 03:56 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بینکوں میں سونا رکھیں، اس پر ملیں گے سود:نریندرمودی
نئی دہلی۔ مرکزی حکومت دیوالی سے قبل ایک ایسا منصوبہ شروع کر رہی ہے جس کے تحت بینکوں میں سونا رکھنے پر سود ملے گا۔

نئی دہلی۔ مرکزی حکومت دیوالی سے قبل ایک ایسا منصوبہ شروع کر رہی ہے جس کے تحت بینکوں میں سونا رکھنے پر سود ملے گا۔اب تک سونا بینکوں کے لاکر میں رکھنے پر کرایہ دینا پڑتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والا ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں آج یہ بات کہی۔ گزشتہ بجٹ میں اس منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔


مسٹر مودی نے کہا، ’’ہمارے ملک میں سونا ایک قسم سے سماجی زندگی کا حصہ بن گیا ہے۔سونا اقتصادی تحفظ کا ذریعہ مانا گیا ہے۔ اسے بحران کے وقت کی کلید تسلیم کیا جا تا ہے۔یہ معاشرے میں صدیوں سے چلی آ رہی روایت کا حصہ ہے۔ سونے کے تئیں محبت کو کوئی کم نہیں کر سکتا ہے‘‘۔


انہوں نے کہا، ’’لیکن سونے کا ڈیڈ منی کے طور پر پڑے رہنا آج کے دور کے مطابق نہیں ہے۔ سونا اقتصادی طاقت بن سکتا ہے۔سونا ملک کی اقتصادی ملکیت بن سکتا ہے اور ہر ہندوستانی کو اس میں شراکت کرنی چاہئے۔ مجھے خوشی ہے کہ بجٹ میں ہم نے گولڈ مانیٹائزیشن اسکیم شروع کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اسے دیوالی سے پہلے پورا کر رہے ہیں۔ لوگ خاص طور سے دھنتیرس کے دن سونا خریدتے ہیں‘‘۔


مسٹر مودی نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت لوگ اپنا سونا بینک میں جمع کرا سکتے ہیں اور بینک اس پرسود فراہم کرے گا۔ ٹھیک ویسے جیسے پیسوں پر سود ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سونا لاکر میں رکھتے تھے اور لاکر کا کرایہ ادا کرناپڑتا تھا۔ اب سونا بینک میں رکھیں گے اور بینک آپ کو اس کا سود فراہم کرے گا۔ اس طرح سونا ڈیڈ منی سے ایک متحرک طاقت کے طور پر تبدیل ہو سکتا ہے۔


مسٹر مودی نے ہم وطنوں سے بڑی تعداد میں اس منصوبہ سے جڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا، ’’بس  یہی تو کام ہمیں کرنا ہے آپ میرا ساتھ دیجئے۔ اب گھر میں سونا مت رکھیں۔ اس کی حفاظت اور اس سے ملنے والے سود سے دوطرفہ فائدہ اٹھائیں اور ضرور فائدہ اٹھائیں۔ بینک میں سونا رکھنے پر آپ کو ایک کاغذ (بانڈ) جہاں جس کی قیمت سونے کے برابر ہے اور جس دن آپ یہ کاغذ واپس کریں گے اس دن سونے کی جتنی قیمت ہوگی ، اتنا ہی پیسہ آپ کوواپس کر دیا جائے گا۔ یعنی مان لیجیے آج آپ نے 1000 روپے کے سونے کے قیمت کے حساب سے یہ سنہرابانڈ لیا اور پانچ سال کے بعد آپ بانڈ واپس کرنے گئے اور اس وقت سونے کی قیمت ڈھائی ہزار روپے ہے، تو اس کاغذ کے بدلے میں آپ کو ڈھائی ہزار روپے ملیں گے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کی وجہ سے اب لوگوں کو سونا خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ سونا سنبھال کر رکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ سونا کہاں رکھیں اس کی فکر ختم ہوجائے گی، اور کاغذ کو تو چوری کرنے کوئی آئے گا بھی نہیں۔ حفاظت کی ضمانت والا یہ منصوبہ آئندہ ہفتے ضرور ہم وطنوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔


وزیر اعظم نے ساتھ ہی اشوک چکر والا سونے کا سکہ لانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے تقریبا 70 سال بعد بھی ہم سونے کے غیر ملکی سکے کا ہی استعمال کرتے رہے ہیں۔ ہمارے ملک کا ملکی ماركہ کیوں نہیں ہونا چاہئے۔ آئندہ ہفتے میں اور دھنتیرس کے قبل اسے دستیاب کرادیا جائے گا۔ پانچ گرام اور دس گرام کا اشوک چکر والا ہندوستانی سونے کا سکہ شروع کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 20 گرام کا سکہ بھی دستیاب ہوگا۔ انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ نئی منصوبہ بندی اقتصادی ترقی کی سمت میں ایک نئی اور انقلابی تبدیلی لائے گی اور اس میں انہیں ہم وطنوں کا مکمل تعاون حاصل ہوگا۔


First published: Oct 25, 2015 01:25 PM IST